کراچی: ورک شاپ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سائٹ ایریا میں ورک شاپ کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
سائٹ ایریا عائشہ مسجد کے قریب ورک شاپ میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ فیضان کے نام سے کی گئی جو کہ ملازم تھا جبکہ واقعہ کام کے دوران بجلی سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں غیر ملکی خاتون کو چھیڑنے والا اوباش نوجوان پکڑا گیا
فوٹو اسکرین گریب: فیس بکلاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکار ہونے والی نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، اوباش نوجوان نے اُس پر آوازے کسیں اور دبوچنے کی کوشش کی۔
خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کی بجائے اس کا شوہر باہر نکلا تو اوباش نے دوڑ لگا دی۔
خاتون ٹیچر پچھلے ایک سال میں کئی مرتبہ طالب علم کو جنسی طور پر ہراساں کرچکی ہیں، جبکہ ان کے خلاف درج شکایت سے متعلق اسکول نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
نائجیرین خاتون کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے سیف سٹیز اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حراست میں ملزم ’آئی ایم سوری‘ کی رَٹ لگاتا رہا۔
ملزم کی بروقت گرفتاری پر غیر ملکی خاتون نے پولیس اور پاکستانی قوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔