اسلام آباد پولیس کے 10 ڈی ایس پیز کی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ تقریب میں ایس پیز کو رینک لگائے اور تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے 10 ڈی ایس پیز کی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ تقریب میں ایس پیز کو رینک لگائے اور تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ترقی پانے والے افسران میں محمد شریف کولاچی، منور علی مہر، حاکم خان، محمد محفوظ کیانی، امتیاز علی شاہ، عابد اکرم، ماجد اقبال، محمد نجیب شاہ، سجاد حیدرشاہ اور حسن رضا شامل ہیں۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے آپ کو جو ترقی ملی ہے آپ اس کیساتھ انصاف کریں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اللہ کی خوشنودی کا واحد راستہ بندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے، محکمانہ کورس مکمل کرنے والے افسران کو سنیارٹی کے مطابق پرموٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروموشن کا سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا، پولیس افسران کی فیملیز اور بچوں نے آئی جی اسلام آباد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس کے آئی جی اسلام آباد ایس پیز
پڑھیں:
سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
تصویر سوشل میڈیا۔کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارتی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ٹرام نظام کی فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔ ایسا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے جو طویل مدتی خود کفالت کو یقینی بنائے، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ٹرام منصوبے کو حتمی شکل اور آپریشنل بنانے کے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔