افغانستان میں چھوڑے فوجی سامان کا معاملہ حل کرینگے : پاکستان ، امریکہ کا تفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی چھوڑے گئے فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ مارکو روبیو کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا باقاعدہ رابطہ ہے۔ اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔ اس دوران اسحاق ڈار نے 2013ء سے 2018ء کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑا جانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کیلئے مستقبل کے تعاون کیلئے امریکا کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کیلئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور امریکہ کے وزراء خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے بات کی۔ دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کا اظہار کیا۔ معاشی اور تجارتی تعاون کو مستقبل کے تعلقات کی بنیاد قرار دیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کامیاب کوششوں کا اعتراف کیا۔ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کے مسئلہ پر بھی گفتگو کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں اسحاق ڈار نے مارکو روبیو کے درمیان تعاون کی
پڑھیں:
پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے، اسحاق ڈار
واشنگٹن میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات میں امریکی سیکریٹری خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو راہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان جاری ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں، پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ نظر اور مفادات میں ہم آہنگی ہے، امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ملاقات کے آخر میں دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔