پاکستان معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی کے ایک نئے اور روشن دور میں داخل ہو چکا ہے اور اس پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں موجود معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم دو ہزار پچیس کا آغاز ہو چکا ہے جس میں امریکہ چین سعودی عرب روس فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے نمائندہ وفود شریک ہیں اس اہم فورم میں معزز مہمانان پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور مختلف کاروباری مواقع پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے اس انویسٹمنٹ فورم میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں فورم میں موجود ہے اس اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے اس وقت مثبت رخ اختیار کر چکے ہیں اور عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سونے اور تانبے جیسے قیمتی معدنی ذخائر سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو ملکی ترقی کے لیے استعمال کرنے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں اور ملک کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی شعبے میں ترقی کی ضمانت ہو سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد سے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی اور ملک میں صنعتی ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی وزیر تجارت جام کمال نے بھی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں انہوں نے زور دیا کہ ان وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے جام کمال نے غیرملکی سرمایہ کاروں کی فورم میں شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان پر اعتماد کی ایک بڑی علامت ہے اور امید ہے کہ اس فورم کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کہ پاکستان فورم میں کہا کہ ہے اور نے کہا کے لیے
پڑھیں:
گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی منگل کی شب بیجینگ روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزرات صحت کے ماہرین بیجینگ میں منعقد ہونے والی دو روزہ گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس میں دنیا بھر میں صحت کی صنعت کا نیامستقبل اور صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے حوالے یہ ماہرین خصوصی مقالے بھی پیش کریں گے۔
وفاقی وزیرسید مصطفی کمال اور ڈریپ سندھ کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی چائنا کے وزارت صحت کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اورپاکستان میں صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال، زچہ و بچہ کی صحت اور پاکستان میں چائنا کی ٹیکنالوجی اور صحت مند معاشرے کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
عالمی صحت کانفرںس میں پاکستان سمیت دنیا بھر ماحولیاتی تبدیلیوں کے صحت پر اثرات، اور عالمی صحت کی کوریج جیسے موضوعات پر بھی اہم تبادلہ خیال کریں گے جبکہ کانفرنس میں پھیپھڑوں کی صحت کے اقدامات، اور بائیوفارماسیوٹیکل ترقی پر بحث ہوگی۔
ساتھ ہی چین-جاپان صحت کی صنعت کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔ یہ ایونٹ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے عالمی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کا مقصد رکھتا ہے۔