اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے: رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے لئے مسائل خود پیدا کئے، حکومت نے نہیں، وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پی ٹی آئی کے گھر کا چراغ تھا اور اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت میں بھی کوئی ڈھنگ کی بات کرے تو ان کا گالم گلوچ بریگیڈ اس کی راہ میں بھی رکاوٹ بن جاتا ہے، اس بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اندیشے کی ضرورت نہیں، اعظم سواتی نے جو بات چیت کی کوشش کی وہ بھی اسی لئے ناکام ہوئی۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید، ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔
کراچی میں ٹریفک مسائل کا حل ، ہیوی گاڑیوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی بات چیت کی بات نے کہا
پڑھیں:
کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا معلوم نہیں ہوسکا ۔