پاکستان میں گھر بیٹھے علاج تک رسائی کیلئے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر برائے آئی ڈی شزا فاطمہ کے مشترکہ تعاون سے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزراء نے صحت کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹرز کی خدمات اور ادویات کو عوام کی دہلیز تک لانے کے عزم کا خیال کیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی محدود دستیابی کے پیش نظرٹیلی میڈیسن ایک ناگزیر حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مریض کا یونیورسل میڈیکل ریکارڈ نہیں ھے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کروا رھے ہیں جس کے تحت ہر مریض کے پاس ایک واحد، منفرد آئی ڈی یعنی ایک ایم آر نمبر ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاج کی سہولیات تک عوام کی رسائی کیلیے ٹیلی میڈیسن اہم ذریعہ ھے۔جدید ٹیکنالوجی سے مریض گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ لے سکتے ہیں کیونکہ بنیادی مرکز صحت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ون پیشنٹ ون آئی ڈی کی بدولت پورے پاکستان میں کسی جگہ کسی بھی وقت مریض کے میڈیکل ریکارڈ کی رسائی ممکن ہوگی۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے بھی صحت کے شعبے میں آئی ٹی کے استعمال کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں ون پیشنٹ ون انہوں نے
پڑھیں:
ایکس کے حریف بلوسکائی نے اکاؤنٹس کی تصدیق کیلئے بلو چیک متعارف کرادیا
ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا حریف بلوسکائی نے کہا ہے کہ وہ ایسے اکاؤنٹس میں بلو چیکس شامل کر رہا ہے جو مستند ہیں۔
ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ وہ مستند اکاؤنٹس کی فعال طور پر تصدیق کرے گی اور ان کے ناموں کے آگے نیلے رنگ کا چیک ظاہر کرے گی۔ کیونکہ اعتماد ہی سب کچھ ہے۔
یہ اقدام ایک ایسی خصوصیت کی عکاسی کرتا ہے جسے ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر استعمال کیا تھا تاکہ دھوکہ دہی کرنے والوں کو ناکام کیا جا سکے اور صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے کہ اکاؤنٹ ہولڈرز مستند ہیں یا غیرمستند۔
ایلون مسک نے 2022 میں ٹویٹر جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، خریدنے کے بعد اکاؤنٹس پر بلو چیکس استعمال کرنا چھوڑ دیا تھا۔
اس کے بجائے مسک نے سوشل نیٹ ورک پر ایکس پریمیم ٹائر کے لیے سبسکرپشنز کی ادائیگی کرنے والوں کو بلو چیکس کی پیشکش کی۔