پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑتا ہے اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا انہوں نے کہا کہ جب قومی ٹیم پرفارم نہیں کرتی تو اس کا اثر فرنچائز لیگ پر آتا ہے کراچی میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے موجودہ نتائج اطمینان بخش نہیں ہیں لیکن ٹیم میں نئے چہرے ہیں اور ان کو وقت دینا ضروری ہے نئے کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں کا اندازہ ہے اور وہ جانتے ہیں کہ کہاں بہتری کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو اس کا براہ راست اثر پی ایس ایل پر پڑتا ہے اور اس کا گراف اوپر جاتا ہے ہمیں پی ایس ایل میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنی ہے تاکہ لوگ دوبارہ کرکٹ سے جڑ سکیں ہمارے ملک کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور ہم اپنی پرفارمنس سے فینز کو خوشی دینا چاہتے ہیں حسن علی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اس بار آئی پی ایل سے متصادم ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کی یہی ایک ونڈو تھی انہوں نے کہا کہ فینز وہی ایونٹ دیکھتے ہیں جہاں اچھا پرفارم کیا جائے گا اور اگر پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ ہو گی تو لوگ آئی پی ایل کو چھوڑ کر پی ایس ایل دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا دس سال مکمل ہونا ایک بڑی کامیابی ہے یہ ہمارا برانڈ ہے اور ہم سب کی کوشش ہے کہ اس برانڈ کو مزید بہتر کریں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل سے کئی پلیئرز سامنے آئے ہیں اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں ٹاپ پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے حسن علی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ پی ایس ایل میں پرفارم کرتے ہیں تو سلیکٹرز اور مینجمنٹ کی توجہ حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اچھا پرفارم کیا اور وہ اس مومینٹم کو پی ایس ایل میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ٹیم کی کامیابی ہے اور ذاتی طور پر وہ بھی اچھی پرفارمنس دینے کے لیے پر امید ہیں حسن علی نے کہا کہ پچھلے سال بھی انہوں نے اچھا پرفارم کیا تھا اور اس بار ان کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے کیونکہ یہ ان کا کم بیک ہے اور وہ اس ایونٹ میں اپنی بہترین پرفارمنس دینا چاہتے ہیں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر کراچی کے فینز کو ایک بار پھر اسٹیدیم لے کر آئیں واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم حسن علی نے ہے اور

پڑھیں:

پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔ 

پی آئی اے جو  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات
  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
  • قومی ٹیم کی سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2ہزار رنز بنالئے
  • چھ جہاز گر گئے جنگ ہار گئے اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، وزیر اطلاعات
  • پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے
  • بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
  • کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،احسن اقبال