سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر آج اور کل دن کے درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہنے کا امکان ہے۔
مغربی لہر کے زیرِ اثر 10 اپریل کو جامشورو، سانگھڑ ، شہید بینظیر آباد ، میرپور خاص اور دیگر مقامات پر کہیں کہیں آندھی، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
قمبر شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد اور خیرپور کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے جھکڑ یا آندھی چل سکتی ہے۔
کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔