دانیہ شاہ کے بعد طوبیٰانور کی شادی ،بڑی خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ وہ کسی حور جیسے خوبصورت لڑکے سے دوسری شادی کریں گی۔
طوبیٰ انور حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر اداکارہ نے اپنے ہونے والے شریک حیات سے متعلق کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر لڑکیاں شادی کے لیے لڑکے کی شکل و صورت کو نہیں دیکھتیں، وہ صرف شخصیت پر توجہ دیتی ہیں جب کہ لڑکے خوبصورتی کو ترجیح دیتے ہیں۔
ان کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ لڑکے خوبصورتی اور لڑکیاں شخصیت کو کیوں ترجیح دیتی ہیں، تاہم وہ کسی ایسے شخص کو شریک حیات بنائیں گی، جن سے ان کا ذہن ملتا ہے اور ان سے ان کے دوستانہ تعلقات استوار ہو سکیں۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ وہ پڑھے لکھے شخص کو شادی کے لیے ترجیح دیں گی، ان کے لیے امیر یا بہت زیادہ کمانے والا مرد اہمیت نہیں رکھتا، البتہ وہ کوئی نہ کوئی کام کرتا ہو۔
اداکارہ کے مطابق شادی سالوں تک چلنے والا رشتہ ہوتا ہے، اس لیے انسان کو سوچ سمجھ کر ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہیے، جس سے ان کا ذہن ملتا ہے اور ان سے دوستانہ تعلقات ہوں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ بہت سارے شادی شدہ جوڑوں کا ذہن نہیں ملتا اور ان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں ہوتے، جس وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو ایسے شخص سے شادی کرنی چاہیے جو ذہنی سکون دے۔
طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ظاہری خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، بس وہ چاہیں گی کہ ہونے والا شریک حیات خوش شکل ہو۔
میزبان ندا یاسر کے زور ڈالنے پر طوبیٰ انور نے کہا کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو حوروں جیسا خوبصورت ہو، اس پر میزبان نے انہیں ٹوکا کہ ایسی خوبصورتی والا لڑکا تو دوسری قسم کا ہوگا۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ انہیں حور جیسے خوبصورت لڑکے کی وضاحت کرنا نہیں آ رہی، جس پر ندا یاسر نے ان سے کہا کہ انہیں خوبرو لڑکا چاہیے، تو اداکارہ نے کہا کہ ہاں انہیں شادی کے لیے خوبرو لڑکا ہی چاہیے۔
خیال رہے کہ طوبیٰ انور نے کم عمری میں سابق ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت سے 2018 کے وسط میں خفیہ شادی کی تھی، جس کا عامر لیاقت نے 2020 میں اعتراف کیا تھا۔
دونوں کے درمیان 2021 کے اختتام تک اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور فروری 2022 میں طوبٰی انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔
دونوں کی عمر میں 20 سال سے زائد کا فرق تھا، بعد ازاں جون 2022 میں عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)
مزیدپڑھیں:آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کا بھارتی مداحوں کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار، ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عامر لیاقت نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں جوڑے کا قتل، لڑکے کے والد نے لڑکی کے بھائی پر شک ظاہر کردیا
کراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کیے گئے ساجد کے والد عارف نے بیٹے کے دوست اور بہو کے بھائی سمیت پانچ افراد پر شک ظاہر کردیا۔
عارف کا کہنا ہے کہ احتشام میرے بیٹے ساجد کا دوست تھا اور گوجرانوالہ سے ہی ساتھ نکلا تھا، بیٹا 14 جولائی کو گھر سے نکلا جس کے بعد کچھ نہیں پتہ وہ کہاں گیا۔
کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
مقتول کے والد عارف نے بتایا کہ اگلے ہی دن ثناء کے گھر کی دیگر خواتین گھر آکر ہمیں ڈرانے دھمکانے لگیں، ہم نے خوف کے باعث گھر چھوڑ دیا، کہیں اور منتقل ہوگئے۔
عارف کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ہمارے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا، آج پولیس کے پاس آئے ہیں اور بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔
ساجد کے والد نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور رشتے داروں سے لاشیں ملنے کا علم ہوا، معلومات کرنے جناح اسپتال پہنچے جہاں تصویریں دیکھ کر شناخت کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔
مقتول جوڑے کا نکاح نامہ منظرِ عام پر آ گیا، مرنے والے میاں بیوی تھے، جن کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔
دستاویز کے مطابق مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا، دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔
دوسری جانب مقتولہ ثناء آصف کے بھائی وقاص علی کی مدعیت میں تھانہ تتلے علی ضلع گوجرنوالہ میں 17 جولائی 2025ء کو مقتول ساجد مسیح کے خلاف ثناء آصف کے اغواء کا مقدمہ درج ہے۔