Jang News:
2025-04-25@03:01:18 GMT

کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق

علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں چاول گودام کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق 8 سال کا بچہ سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا، بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ٹریلر تھانے منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق بچہ اپنی بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا، حادثے میں بچی محفوظ رہی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

 چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کراچی: کمسن بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے تشدد سے جاں بحق
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • سعودی عرب میں بھیک مانگنے، دیگر جرائم پر 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی