خیبر پختونخوا، یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان کے صدر نیر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، ماتمی دستہ مانکرائے کے سالار سید حیدری شاہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماء کر رہے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء ’’تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسے کی شکل میں اختیار کر گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو مین بازار سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ روڈ سے پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان کے صدر نیر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، ماتمی دستہ مانکرائے کے سالار سید حیدری شاہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماء کر رہے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء ’’تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسے کی شکل میں اختیار کر گئی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے جب حجاج مقدس پر 1925ء میں قبضہ کیا تو انہوں نے مدینہ منورہ میں جنت البقیع قبرستان جس میں بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا اور خانوادہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم ہستیوں آل محمد اور اصحاب رسول (ص) کی نورانی قبور تھیں اور اس قبرستان کو خاندان آل سعود نے اقتدار کے میں آتے ہی مسمار کر دیا، اس تاریخی ظلم پر گذشتہ ایک صدی سے امت مسلمہ اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور سعودی حکومت سے اس کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے صوبائی صدر جنت البقیع کر رہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کا امن و امان سب سے مقدم ہے جس کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، خیبر پختونخوا کے عوام کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پشتون و مستحکم پاکستان گرینڈ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواکے عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم کامیابی ملی، صوبائی حکومت قیام امن کے لئے خصوصی اقدامات کرے، ملک فساد اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پشتون ہمیشہ قومی پرچم کی حرمت کے محافظ رہے ہیں، پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک پشتون قوم نے وطن کی خاطر جو خدمات اور قربانیاں پیش کیں، وہ ملکی تاریخ کے سنہری حروف میں درج ہیں۔خیبر پختونخواکی لیڈرشپ نے مختلف ناموں سے تحریک آزادی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا، جب سارا ہندوستان ایک تھا تو ریفرنڈم کے ذریعے پوچھا گیا کہ پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا ہندوستان کے ساتھ، تو یہ وہی خطہ اور وہی پختون ہیں جنہوں نے ریفرنڈم میں اس جھنڈے اور پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ابتدائی جنگ میں پشتون قبائل نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کم وسائل کے باوجود پیدل سفر کر کے موجودہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں کو آزاد کرایا، پختونوں کی ایک تاریخ ہے، پاکستان کی ترقی میں ان کا خون، پسینہ شامل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختون فرنٹ لائن پر ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چندمخصوص عناصر نے ذاتی فائدے کے لئے پختونوں کو استعمال کرنا شروع کر دیا جو قابل افسوس ہے، مئی کے مہینے میں مختصر جنگ میں اگر افواج پاکستان ایک مضبوط پوزیشن نہ ہوتی تو پاکستان کا وجود بھی ناممکن تھا۔