سینیئر صحافی اور سیکیورٹی امور کے ماہر احسان ٹیپو محسود کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف سوچ کے ابہام کو ختم کرکے ایک بیانیہ بنانا ہوگا تاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کیا جا سکے۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سیکیورٹی امور کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ خراسان ڈائری کے شریک بانی کا کہنا تھا کہ جس طرح ٹی ٹی پی کو دہشتگرد سمجھا جاتا ہے کچھ لوگ اسی شدت سے بی ایل اے کی مذمت کرنے سے ہچکچاتے ہیں حالاں کہ دنیا بھر میں بی ایل اے کو دہشتگرد جماعت سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں گمراہ کیا گیا، بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے 2 اہم دہشتگرد کمانڈرز کے چشم کشا انکشافات

احسان ٹیپو نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والی دہشتگردی کی امریکا اور اقوام متحدہ تک نے مذمت کی مگر کچھ لوگ پاکستان میں اس کے حوالے سے معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرتے ہیں جو غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ڈپلومیسی کے ساتھ ساتھ شدت پسندوں کے ساتھ سختی کی پالیسی اختیار کرنی ہوگی اور قومی سطح پر ابہام کو ختم کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں، پاکستان

احسان ٹیپو نے توجہ دلائی کہ بارڈر پر سخت اقدامات کے ساتھ ساتھ اندرونی سلامتی کو بہتر کرنا بھی ناگزیر ہو چکا ہے اور اس کے لیے ملک کے تمام اداروں کا کرادر اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اس لیے وہ اپنے حملوں میں شدت لا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسان ٹیپو محسود افغانستان بی ایل اے ٹی ٹی پی خراسان ڈائری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسان ٹیپو محسود افغانستان بی ایل اے ٹی ٹی پی خراسان ڈائری بی ایل اے ٹی ٹی پی کا کہنا کے ساتھ

پڑھیں:

بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔

ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔

انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو بند کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
  • حماس جنگ بندی پر قائم رہنے کے لئے پرعزم ہے: ترک صدر
  • پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں: طاہر اشرفی
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے…افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • ٹی ایل پی پر پابندی اچھی بات ہے، کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں کرنی چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • دہشت گرد اگر ہمیں ایک گولی مارتا ہے تو ہمیں 10 مارنی چاہئیں، رہنما پی ٹی آئی