جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار بارش ،ژالہ باری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار بارش شروع۔ بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیاگزشتہ چند دنوں سے شروع گرمی لہر بھی سہانے موسم میں تبدیل ہو گیا۔راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں اس وقت بھی تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے
راولپنڈی اور اسلام اباد میں گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ژالہ لہ باری ۔راولپنڈی میں موسلادھار بارش بارش ہونے کی وجہ سے موسم تبدیل ہو گیا اور ایک دفعہ پھر سردی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
عمران خان نے حکومت کیساتھ بات چیت کو مسترد کر دیا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے تیار
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔
ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔