کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں25 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر280.55روپے کی سطح سے بڑھ کر 280.80روپے پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 281.96روپے پر برقرار رہا۔  یورو 48پیسے کی کمی سے 308.

61روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3.10روپے گھٹ کر 360.05 روپے پر آ گئی۔ سعودی ریال 4پیسے کی کمی سے 74.92 روپے اور یو اے ای درہم1پیسہ گھٹ کر 76.72روپے رہا۔ دوسری جانب  پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 2000 روپے گھٹ کر 3لاکھ 18ہزار روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 1715روپے کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 72ہزار 633 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھائو 28ڈالر کی کمی کے بعد 3010ڈالر رہ گئے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی کے بعد 2717روپے رہ گئی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں میں ڈالر ڈالر کی کی کمی

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔

2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر مسلسل 29ویں روز بھی تنزلی کا شکار
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ 1,56,000 پوائنٹس کی حد پر بحال
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، شرح سود برقرار رہنے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی