فائر بندی ختم ہونے کے بعد غزہ میں 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے کہاہے کہ تین ہفتے قبل لڑائی کے دوبارہ آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے اندر تقریبا 4 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں ،یہ تناسب غزہ کی پٹی میں ہر پانچ فلسطینیوں میں سے ایک کا بنتا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں ڈوژارک نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی سلامتی اور انھیں زندہ رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہوا، یہ ذمے داری اسرائیل کے کندھے پر عائد ہوتی ہے کیوں کہ اس کی حیثیت قابض قوت کی ہے۔
ڈوژارک نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے اتوار کے روز جاری انخلا کے احکامات میں دیر البلح کے اندر 3 مربع کلو میٹر سے زیادہ کا رقبہ شامل ہے۔ یہ امریکی شہر نیویارک میں واقع سینٹرل پارک کے رقبے کے قریب ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کوئٹہ، بلوچستان کے اخباری صنعت سے وابستہ افراد کا احتجاج عید کے دوران بھی جاری
شرکاء کا کہنا تھا اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکنے اور مقامیت کو اولیت ملنے، اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل تک بلوچستان کی اخباری صنعت احتجاج ختم نہیں کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ اخباری صنعت بلوچستان کی تنظیم کی جانب سے عید الاضحیٰ کے دوران بھی پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاج جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات و جرائد کے مدیران اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔ شرکاء کا کہنا تھا اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکنے اور مقامیت کو اولیت ملنے، اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل تک بلوچستان کی اخباری صنعت احتجاج ختم نہیں کرے گی۔ عیدالاضحیٰ کے روز بھی علامتی احتجاجی کیمپ قائم کرنا ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبے کا وزیراعلیٰ صوبے کا سربراہ ہوتا ہے اور ہمارا وزیراعلیٰ اپنے ہی صوبے کی اخباری صنعت کے مسائل سننے کو ہی تیار نہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چند نام نہاد ارسطو اپنے مفادات کی خاطر بلوچستان کی واحد صنعت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت اہل قلم سے بھی بات کرنے کو تیار نہیں، بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کی بقاء کی جنگ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ چند روز میں احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی جس کے ذمہ داروہ چند عناصر ہوں گے۔