Islam Times:
2025-04-25@02:38:15 GMT

جی بی کے وکلاء کے مسائل حل کرینگے، وزیر قانون

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

جی بی کے وکلاء کے مسائل حل کرینگے، وزیر قانون

سیکریٹری قانون سجاد حیدر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تقرری کا معاملہ فی الحال سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت ہے، جس کے باعث یہ معاملہ التوا کا شکار ہے اور اس کا حل عدالتی فیصلے سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ سے وزیر قانون غلام محمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا، سیکریٹری قانون سجاد حیدر اور ڈپٹی سیکریٹری قانون شفیق الرحمن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیکریٹری قانون سجاد حیدر نے وکلاء کی جانب سے پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پرامن اور منصف معاشرے کا قیام عدل و انصاف سے مشروط ہے۔ معاشرے میں انصاف کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے بار اور بینچ کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ عوام کو بروقت اور شفاف انصاف کی فراہمی میں وکلاء اور عدلیہ کا یکساں کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وکلاء کو درپیش مسائل کا فوری حل ناگزیر ہے، کیونکہ وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ اور ہڑتالوں سے نظامِ عدل بری طرح متاثر ہوتا ہے، جس کا براہ راست اثر عام شہریوں پر پڑتا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ایک پرامن ماحول میں انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ وکلاء معاشرے کا ایک نہایت اہم ستون ہیں، اس لیے ان کے جائز مطالبات کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

وزیر قانون غلام محمد نے اس موقع پر چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت گلگت بلتستان میں عدل و انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے حکومت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے، اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی آئندہ گلگت آمد پر وکلاء برادری کے مطالبات پر پیش رفت متوقع ہیں۔ سیکریٹری قانون سجاد حیدر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تقرری کا معاملہ فی الحال سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت ہے، جس کے باعث یہ معاملہ التوا کا شکار ہے اور اس کا حل عدالتی فیصلے سے مشروط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “وکلا پروٹیکشن ایکٹ 2023ء” کی گلگت بلتستان میں توسیع کے لیے سمری جی بی کونسل کے ذریعے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے اور منظوری کے بعد اس کا اطلاق ممکن ہو جائے گا۔ وکلاء کے لیے 30 لاکھ روپے کی گرانٹ اور انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی ہے، جسے آئندہ کابینہ اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکریٹری قانون سجاد حیدر گلگت بلتستان کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی

گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈیپ فیک ویڈیو کا ہدف بن گئے، ایف آئی اے میں شکایت درج
  • آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے
  • قانون سازی اسمبلیوں کا اختیار، کمیٹیوں میں عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، محمد احمد خان
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
  • سکردو، نون لیگ کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات، بلتستان کے مسائل سے آگاہ کیا
  • وزیر اعلیٰ فوری طور پر مولانا محمد دین کو برطرف کریں، سید علی رضوی
  • خنجراب بارڈر کو سال بھر کیلئے کھول دیا گیا
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی