خیبرپختونخوا میں 2005کے زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بحالی کیلئےمکمل پلان طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں 2005کے زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بحالی کیلئےمکمل پلان طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں 2005کے زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بحالی کے کیس کی سماعت ہوئی،5رکنی آئینی بنچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت کی،سیکرٹری فنانس، ایجوکیشن، پلاننگ ورکس عدالت پیش ہوئے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ بچے درختوں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں،حکومتی سطح پر فوری اقدامات ضروری ہیں۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے کہاکہ زلزلے کے باعث3ہزار سےزائد سکول متاثر ہوئے،سکولوں کی تعمیر کیلئے فنانس کے مسائل درپیش ہیں،سیکرٹری فنانس خیبرپختونخوا نے کہاکہ 4اپریل کو صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کردیئے،سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے کہاکہ ہمیں فنڈز مل چکے ہیں،49سکولوں کی بحالی باقی ہے،عدالت نے سکولز کی بحالی کیلئےمکمل پلان طلب کرلیا،
کارتک آریان نے فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس کل سماعت کے لیے مقرر
عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی راہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔ عمر ایوب، شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں، علیمہ خان کی بھی توہینِ عدالت درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔