Express News:
2025-05-25@11:56:34 GMT

اکشے کمار کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم میں ’’کتھاکلی‘‘ ڈانس سے بھی مداحوں کو لبھائیں گے۔

اکشے کمار نے اپنی فلم ’کیسری 2‘ کےلیے کتھاکلی رقاص کا شاندار روپ دکھایا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صرف ایک کاسٹیوم نہیں، یہ ایک علامت ہے، روایت کی، مزاحمت کی، سچائی کی اور میرے ملک کی۔‘‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اکشے کمار اس فلم میں وکیل اور سیاستدان سی شنکرن نائر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد انصاف کی تلاش میں برطانوی سلطنت کے خلاف قانونی جنگ لڑے تھے۔ کتھاکلی آرٹ میں سبز چہرہ (پچا) عظیم شخصیات، فلسفیوں اور بادشاہوں کی علامت ہوتا ہے۔

3 اپریل کو ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلر میں ہندوستان کی تاریخ کی اہم ترین قانونی لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کے مطابق، ’’18 اپریل کو ہم آپ کے سامنے وہ عدالتی مقدمہ لے کر آ رہے ہیں جو کسی نصابی کتاب میں نہیں پڑھایا گیا۔‘‘

یہ تصویر دیکھ کر مداح اکشے کمار کے اس نئے اور منفرد روپ پر دیوانہ ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ’کیسری 2‘ سنیما گھروں میں 18 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اکشے کمار

پڑھیں:

مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ حیران کن انکشاف

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ کی پروموشن کے لیے ہیرو ہمایوں سعید اور ہیروئن مائرہ خان امریکا میں پوری ٹیم کے ہمراہ خاصے مصروف ہیں۔

رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔

فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں ہوئی ہے۔ فلم کے ٹریلر اور پروموشنل گانے کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

ایک ایونٹ میں ہمایوں سعید نے فلم کے بجٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا کہ فلم کا بجٹ کوئی بہت زیادہ نہیں تھا ہم نے اس پر صرف 28 کروڑ خرچ کیے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کا بجٹ بھی کم ہی ہوتا ہے۔ بجٹ کے بجائے کوالٹی پر دھیان دیتے ہیں۔ فلم دیکھ کر ایسا لگنا چاہیے کہ یہ 100 کروڑ کی فلم ہے۔

ہمایوں سعید نے فلمی صنعت کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زیادہ اسکرینز کی ضرورت ہے تاکہ فلمیں اچھا بزنس کر سکیں۔

انھوں نے کہا جن پاکستانی فلموں نے اچھا بزنس کیا جیسے مولا جٹ، جوانی پھر نہیں آنی 2، قائداعظم زندہ باد، پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا یہ سب صرف 100 سے 120 اسکرینز پر ریلیز ہوئیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ ذرا سوچیں اگر ہمارے پاس زیادہ اسکرینز ہوتیں تو کتنا بزنس ہوتا۔ لوگ تبھی سینما آتے ہیں جب انہیں معیاری مواد نظر آتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کم کارڈیشین ڈکیتی کیس؛ نو برس بعد عدالت کا حیران کن فیصلہ
  • کیا گلوکار حسن رحیم نے شادی کرلی؟
  • لاہور: باپ نے پسند کی شادی کی خواہشمند 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
  • فلم اسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال گزر گئے
  • بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی اور وزن میں نمایاں کمی کی وجہ بتا دی
  • بھارت و پاکستان کشیدگی کا خمیازہ سرحدی علاقے برسوں سے بھگت رہے ہیں، سریندر کمار چودھری
  • فلم اسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے
  • چائے کی مجموعی ملکی درآمدا ت میں اپریل 2025 کے دوران 0.69 فیصد کمی آئی
  • ’’چیٹ جی پی ٹی نے بچا لیے ڈھائی لاکھ روپے!‘‘ صارف کا دعویٰ، انٹرنیٹ حیران
  • مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ حیران کن انکشاف