UrduPoint:
2025-04-25@06:09:42 GMT

امریکا کی جانب سے 60 ممالک پر درآمدی ٹیرف نافذکردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

امریکا کی جانب سے 60 ممالک پر درآمدی ٹیرف نافذکردیا گیا

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )امریکا کی جانب سے 60 ممالک پر درآمدی ٹیرف نافذکردیا گیا ہے ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ یہ ممالک امریکی اشیا پر زیادہ ٹیرف لگاتے ہیں یا دیگر طریقوں سے امریکی اقتصادی اہداف کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں سب سے محصولات چینی مصنوعات پر عائد کیے گئے ہیں.

امریکی جریدے کے مطابق چین کو اب 104 فیصد تک کے ٹیرف کا سامنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مرتبہ صدر بننے سے قبل چینی مصنوعات کی امریکہ درآمد پر 20 فیصد ٹیرف عائد تھا جسے گذشتہ ہفتے بڑھا کر 54 فیصد کر دیا گیا اس ٹیرف میں 50 فیصد کا مزید اضافہ پچھلے چند گھنٹوں میں کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

امریکی حکام کے مطابق یہ اضافہ چین کی جانب سے امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف واپس نہ لینے کے بعد کیا گیا ہے امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیا کی بیشتر سٹاک مارکیٹوں میں ایک بار پھر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جاپان کی نکئی 225 انڈیکس میں 4.3 فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ جنوبی کوریا کے حصص بازار کوسپی میں 1.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ میں 1.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی تاہم چین جسے سب سے زادہ ٹیرف کا سامنا ہے اس کی مارکیٹ ابتدائی طور پر نقصان میں جانے کے بعد اب 0.2 فیصد کے اضافے پر موجود ہے.

امریکہ نے کئی چینی مصنوعات پر محصولات بڑھا کر 104 فیصد تک کر دیا ہے تاہم چین سے گاڑیوں، سیمی کنڈکٹرز، سٹیل اور المونیم کی درآمد پر ٹیرف کی شرح کم ہے بیجنگ اب بھی ہار مانتا دکھائی نہیں دے رہا چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرے گا لیکن کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی محصولات سے چین کو سخت مقصان ہوگا اور اسے اپنی معیشت کی تشکیل نو کرنی پڑے گی اور مقامی کھپت پر بہت زیادہ انحصار کرنا پڑے گا.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوریشیا گروپ کنسلٹنسی سے تعلق رکھنے والی ڈین وانگ کہتی ہیں کہ درحقیقت 35 فیصد سے زائد کے ٹیرف کے نتیجے میں چینی کاروباروں کو امریکہ یا جنوب مشرقی ایشیا مصنوعات برآمد کرنے سے ہونے والا منافع ختم ہو جائے گا ان کا کہنا ہے کہ 35 سے زیادہ کوئی بھی ٹیرف محض علامتی ہے وانگ کہتی ہیں کہ ٹیرف کے نتیجے میں چین اپنے سالانہ ترقی کے تقریباً 5 فیصد کے ہدف کو شاید حاصل نہ کر پائے کے ایم سی ٹریڈ سے تعلق رکھنے والے ٹم واٹرر کہتے ہیں کہ چینی معیشت میں برآمدات پر انحصار کو دیکھتے ہوئے یہ صاف ظاہر ہے 104 فیصد کے درآمدی ٹیکس سے چین کو بہت نقصان ہوگا ان کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں تو شاید چین صورتحال کو سنبھال لے لیکن طویل مدت میں ان ٹیرف سے نمٹنے کے لیے چین کو اپنی معیشت کے بنیادی ڈھانچوں میں تبدیلیاں لانی پڑیں گی.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چین کو گیا ہے

پڑھیں:

چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کرینگے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نے ڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہوسکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریڈوار، مذاکرات واحد اچھا راستہ
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
  • امریکا کا جنوب مشرقی ایشیا سے سولر پینلز کی درآمد پر 3500 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان
  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار
  • ٹیرف میں کمی کا امکان، فی الحال ہم چین کے ساتھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت