پاکستان کا نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت برآمدات میں اضافے اور امریکی ٹیرف پر جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات، برآمد کنندگان شامل ہوئے،وفد کو وزیراعطم کی جانب سے مستقبل کیلئے مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرااحد چیمہ، محمد اورنگزیب ، علی پرویز ،مشیر توقیر شاہ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اورہارون اختر شامل ہیں۔
کے الیکٹرک کے واجبات 76 ارب روپے تک جا پہنچے، نیپرا سے اربوں روپے کی منظوری کی درخواست
وزیراعظم نے کہاکہ امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،حکومت امریکا کے ساتھ تجارتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے،اجلاس کو مختلف متبادل لائحہ عمل بھی پیش کئے گئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کیساتھ رابطے میں ہے،وفد تشکیل کے دوران معروف کاروباری شخصیات، برآمد کنندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔
کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔