City 42:
2025-09-18@12:53:05 GMT

پی آئی اے بورڈ نے 2024 کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

محمدخورشیدرحمانی : پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2024 کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن نے 21 سال کے بعد خالص منافع حاصل کیا اور اس سال 3.9 ارب روپے آپریشنل منافع اور 2.26 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا۔

پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا، جو دنیا کی بہترین ایئرلائینز کے معیار کے ہم پلہ ہے۔ پی آئی اے نے آخری بار 2003 میں منافع حاصل کیا تھا، اس کے بعد دو دہائیوں تک وہ خسارے میں رہی۔

پی ایس ایل 10: افتتاحی تقریب 11 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگی

حکومت پاکستان کی سرپرستی میں پی آئی اے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئیں، جن میں افرادی قوت اور اخراجات میں کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ کی دوبارہ تنظیم شامل ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس اعلیٰ مالیاتی کارکردگی کا باضابطہ اعلان کیا اور اسے نجکاری کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا۔ 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی آئی اے

پڑھیں:

پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔ 

پی آئی اے جو  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام، کامیابی کی ریکارڈ شرح
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
  • کراچی بورڈ کا شفاف نتیجہ میرٹ کی فتح، دباؤ کی شکست
  • دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024 کےعام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں