سرکاری و نجی ٹیکس دہندگان سے 3 سال میں 820ارب ٹیکس وصولی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی ٹیکس دہندگان سے گزشتہ 3 سال کے دوران 820 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ نے تنخوادار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جب کہ ایف بی آر نے سرکاری اور غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری و غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان (ملازمین) سے 820 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ ان 3 سالوں میں سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان سے 186 ارب ٹیکس کی مد میں وصول کیا گیا جب کہ غیر سرکاری تنخواہ دار افراد سے اسی دورانیے میں 634ارب روپے وصول کیا گیا ۔
یاد رہے کہ مالی سال 2023سے 24 کے دوران سرکاری اور نجی ٹیکس دہندگان سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 1 لاکھ 94 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جب کہ نجی سیکٹر کے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں گزشتہ 3 سال کے دوران ساڑھے 5 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری تنخواہ دار دار ٹیکس دہندگان ٹیکس دہندگان کی ٹیکس دہندگان سے وصول کیا گیا ٹیکس وصول
پڑھیں:
گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
علی ساہی :گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں مہنگی ہونے کے باوجود رجسٹریشن میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ مالی سال کے دوران سال تئیس چوبیس کی نسبت گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 30فیصدجبکہ موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 20فیصد اضافہ ہوا جس کی مد میں ایکسائز نے خزانے کو10 ارب روپے اضافی جمع کروائے،گزشتہ مالی سال میں ساڑھےدس لاکھ موٹرسائیکلیں اور1لاکھ انتالیس ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے 8لاکھ رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں92 ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس 24میں ساڑھے68 ہزاررجسٹرڈ ہوئی تھیں،گزشتہ مالی سال میں 47ہزار7سوکمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ تئیس چوبیس میں ساڑھے39ہزار رگاڑیاں جسٹرڈ ہوئی تھیں۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں ساڑھے 29ارب جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے19 ارب وصول کئے تھے۔
ایکسائزحکام کے مطابق رواں مالی سال میں رجسٹریشن میں مزید اضافہ متوقع ہے اور 32سے 35ارب تک وصولیاں ہونے کاامکان ہے۔