بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے ایک بار پھر سپریم کورٹ بار سے ملاقات کی درخواست کی ہے جو سپریم کورٹ بار نے منظور کرلی ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ بار کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سپریم کورٹ بار کو ای میل موصول ہوئی ہے جس میں آئی ایم ایف مشن نے بار رہنماؤں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات، اعلامیہ جاری

صدر سپریم کورٹ بار نے آئی ایم ایف مشن ملاقات کی خواہش پر مثبت جواب دیا ہے اور آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کی درخواست قبول کرلی ہے۔

سپریم کورٹ بار کے مطابق آئی ایم ایف مشن عدالتی استعداد کار اور دیگر امور پر بات کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے وزارت خزانہ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر آئینی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

اس کے بعد آئی ایم ایف مشن نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار کا دورہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی ایم ایف پاکستان سپریم کورٹ بار ملاقات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پاکستان سپریم کورٹ بار ملاقات ا ئی ایم ایف مشن سپریم کورٹ بار سے ملاقات کی آئی ایم ایف

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ نے ساس اور سسر کے قتل کے مجرم اکرم کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔منگل کوجسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیکیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسرکو قتل کیوں کیا دن دیہاڑے دو افرادکو قتل کیا گیا، اور اب کہا جارہا ہے کہ غصہ آ گیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ بیوی کو منانے گیا تھا تو ساتھ پستول لے کر کیوں گیا ۔ملزم کیوکیل پرنس ریحان نے کہا کہ میرا موکل بیوی کومنانے کے لیے میکے گیا تھا،جس پرجسٹس ہاشم کاکڑنے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب آپ تو لگتا ہے بغیر ریاست کے پرنس ہیں،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ بعض اوقات مدعی بھی ایف آئی آر کے اندراج میں جھوٹ بولتے ہیں،قتل شوہر نے کیا لیکن ایف آئی آر میں مجرم کے والد کا نام بھی ڈال دیا گیا۔عدالت نے قرار دیا کہ جرم ثابت ہے اور سزا میں کمی کی کوئی وجہ نہیں،یوں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا اور مجرم کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا
  • وقف قانون پر سپریم کورٹ کی متوازن مداخلت خوش آئند ہے، مسلم راشٹریہ منچ
  • سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا
  • ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کا سیکورٹی دینے کا حکم واپس
  • سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت
  • فخر زمان کو سپریم کورٹ رجسٹرار کا عارضی چارج دے دیا گیا
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
  • سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
  • سپریم کورٹ: تہرے قتل کے مجرم اورنگزیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی درخواست دائر