سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
رواں مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے سرکاری اداروں کو دی گئی سبسڈی اور قرض کی تفصیل ایوان میں پیش کر دیں جن کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران سرکاری اداروں کو 237ارب کی سبسڈی دی گئی، وزارت خزانہ کی جانب سے پاور سیکٹر کو 218ارب، پیسکو کو 2 ارب 40 کروڑ کی سبسڈی دی گئی۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں گندم پر 3ارب 81 کروڑ ہاؤسنگ فنانس پر سرکاری اداروں کو 5 ارب 79 کروڑ کی سبسڈی دی گئی، سرکاری اداروں کو مجموعی طور پر 644ارب کی گرانٹس دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی کو 232 ارب، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 22 ارب 59 کروڑ کی گرانٹس دی گئیں، وفاقی حکومت نے ریلوے کو 26ارب 66 کروڑ، بیت المال کو 3 ارب کی گرانٹس دیں۔
اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے دیگر متفرق اداروں کو 359 ارب 53 کروڑ کی گرانٹس دیں، رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران سرکاری اداروں نے وفاقی حکومت سے 61 ارب کا قرض وصول کیا۔
این ایچ اے نے وفاقی حکومت سے 48 ارب 32 کروڑ، این ٹی ڈی سی نے 7 ارب 48 کروڑ قرض لیا، جینکو نے وفاقی حکومت سے ساڑھے 5ارب قرض کی وصول کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری اداروں کو کی گرانٹس دی وفاقی حکومت کروڑ کی قرض کی
پڑھیں:
انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پیش نظر شہریوں کیلیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس کا انعقاد 3 سے چھ نومبر تک ہوگا، جس میں کئی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے نمائش کے دوران کراچی شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا اور اپیل کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلیے عوام اس پر عمل کریں۔
ٹریفک پلان کے مطابق شاہراہ فیصل سے نرسری کی جانب آنے والی ہیوی ٹریفک کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایسی تمام گاڑیوں ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ، ملینیئم اور نیپا کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
اس کے علاوہ ملینیئم مال - ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
اپیل کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک والے حضرات نیپا سے گلشن چورنگی، صفورا یا سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کریں، اس کے علاوہ نیو ٹاؤن سے یونیورسٹی روڈ اور اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی جبکہ نیو ٹاؤن آنے والی ہیوی ٹریفک کو بلوچ پل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
اسی طرح لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ہیوی گاڑیوں کو لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب شاہراہ پاکستان، کریم آباد سے سہراب گوٹھ کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ سر شاہ سلیمان روڈ پر اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم اور واپسی کا راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک نہ کریں۔