کراچی: گلی سے گزرنے والی لڑکی پر آوارہ کتوں کا حملہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گلی سے گزرنے والی کمسن لڑکی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔
تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں کمسن لڑکی گلی سے گزر رہی تھی کہ دو آوارہ کتوں نے اس کا تعاقب کیا اس دوران تیسرا چھوٹا کتا بھی بھگتا ہوا دکھائی دیا۔
دونوں بڑے آوارہ کتوں نے لڑکی کو گھیرے میں لے لیا اس دوران کمسن لڑکی کتوں سے بچنے کے لیے کوششیں کرتی ہوئی دکھائی دی جبکہ ایک آوارہ کتے نے لڑکی پر حملہ بھی کیا تاہم وہ محفوظ رہی۔
اس دوران گلی سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بچی کو آوارہ کتوں کے چنگل سے بچایا اور کتوں کو بھگا کر لڑکی کو محفوظ طریقے سے گلی بھی پار کرائی ۔ مذکورہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔
شہر میں ایک جانب آوارہ کتے نہ صرف موٹر سائیکل سواروں کا بھونکتے ہوئے ان کا تعاقب کرتے ہیں اور اس دوران موٹر سائیکل سوار بدحواسی میں گر بھی جاتے ہیں تو دوسری جانب گلیوں اور محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ خواتین اور کمسن بچوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہوگیا۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں سے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہری کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے محفوظ رہے سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا وارہ کتوں گلی سے
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔