منشیات برآمدگی کیس: ملزم ساحر کیخلاف تفتیشی افسر شوکاز کےباوجود چالان جمع نہ کراسکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کے خلاف تفتیشی افسر عدالتی شوکاز کے باوجود آج بھی چالان جمع نہیں کروا سکا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ،جیل کمپلیکس میں ملزم ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالتی شوکاز نوٹس کے باوجود تفتیشی افسر عدالت پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تفتیشی افسر کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ عبوری چالان کی اسکروٹنی مکمل کرکے پیش کرے۔
کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ملزم ساحر حسن کے خلاف 557 گرام ویڈ رکھنے کا الزام ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تفتیشی افسر
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔