کوشال مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سری لنکا کے بیٹر کوشال مینڈس نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کےلیے بہت پُرجوش ہوں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچے تھے۔
علاوہ ازیں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کل کراچی پہنچ گئے تھے اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔