89 سالہ دھرمندر نے سنی دیول کی فلم کے پریمیئر میں بھنگڑا ڈال کر محفل لوٹ لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر نے اپنے بیٹی سنی دیول کی نئی فلم ’جات‘ کے پریمیئر پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
ممبئی گزشتہ شب سنی دیول کی نئی فلم ’جات‘ کے پریمیئر کے موقع پر ان کے والد، مایہ ناز اداکار دھرمندر نے شرکت کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ حالیہ آنکھ کے آپریشن کے باوجود 89 سالہ اداکار نے نہ صرف پاپارازی کے لیے پوز دیے بلکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر محفل کا رنگ جما دیا۔
دھرمندر کا خوشگوار موڈ میں اچانک ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جہاں مداح ان کی صحت اور جذبے کی تعریف کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ دھرمندر نے ثابت کردیا کہ ’ایج اِز جسٹ اے نمبر‘۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
ایک اور ویڈیو میں سنی دیول کو اپنی کاسٹ کے ساتھ تقریب میں داخل ہوتے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دیکھا گیا۔ سنی دیول نے اپنی فلم کی کاسٹ کے ساتھ پاپرازی کیلئے پوز دیئے اور ان سے گفتگو بھی کی۔
یاد رہے کہ سنی دیول کی فلم ’جات‘ کو گوپی چند مالینی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ 10 اپریل کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور ہے جس میں رندیپ ہودا، وینیت کمار سنگھ، سائمی کھیر اور ریجینا کیساندرا بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
آخری مرتبہ سنی دیول اپنی فلم غدر 2 میں دکھائی دیئے تھے جس سنیما پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سنی دیول کی
پڑھیں:
رحیم یار خان میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق، میاں بیوی گرفتار
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) گلشن اقبال میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق 13 سالہ گھریلو ملازمہ سمیہ نواحی علاقے کوٹلہ پٹھان کی رہائشی تھی، سمیعہ گزشتہ 3 سال سے گلشن اقبال کے علاقے میں شہرام نامی شخص کے گھر پر ملازمہ تھی۔(جاری ہے)
عرفان سموں نے بتایا کہ بچی کی موت میاں بیوی کے تشدد سے ہوئی، موت کے بعد بچی کی والدہ کو گھر پر سمیعہ کی اچانک موت کی اطلاع دی گئی اور بچی کی لاش کو کفن میں لپیٹ کر رات کے اندھیرے میں ماں کے حوالے کیا گیا، بیٹی کی لاش گھر پہنچنے پر ماں نے دیکھا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔
ڈی پی او کے مطابق بچی کی ماں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم میاں بیوی کو چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، ابتدائی میڈیکل میں بچی کے جسم پر سر سے پیروں تک بد ترین تشدد کے نشانات ملے ہیں۔