آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو

آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایس ایم جیز خرید رہے ہیں۔

آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد آتے ہیں اور ویڈیو بناتے ہیں، پولیس کے پہنچنے پر فرار ہو جاتے ہیں۔

آئی جی کے پی نے بتایا ہے کہ جنوبی اضلاع میں پولیس انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، کمزور عمارتوں کی مرمت کروا رہے ہیں، ڈی آئی خان اور بنوں ریجن میں نئے تھانے اور پولیس لائنز بنا رہے ہیں۔

آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مراسلہ ارسال کردیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جہاں امن و امان کا زیادہ مسئلہ ہے، وہاں بلٹ پروف گاڑیاں اور اسلحہ دے رہے ہیں، جنوبی اضلاع میں پولیس کی اسپیشل ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔

آئی جی خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق پولیس کو کافی لیڈ ملی ہے، مذہبی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کی ہے، اگر ضرورت ہو گی تو آئندہ بھی دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا ئی جی خیبر پختون خوا خوا ذوالفقار حمید رہے ہیں

پڑھیں:

9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • مودی حکومت کا ایک اور ’بالاکوٹ طرز کی مہم جوئی‘ کا منصوبہ؟ پاکستان میں ٹارگٹ چن لئے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
  • مودی حکومت کا ایک اور ’بالاکوٹ طرز کی مہم جوئی‘ کا منصوبہ تیار،پاکستان میں ٹارگٹ چن لئے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • افغانستان!خواتین کے چائے،کافی اور قہوہ خانوں کی دلفریبیاں
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • خیبرپختونخوا: قبائلی اضلاع میں 150 سال پرانا پولیس یونیفارم تبدیل، پہلی بار پینٹ شرٹ متعارف
  • پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی کے لیے صرف فلم سٹی کافی نہیں