کراچی لاوارث نہیں، ڈمپر حادثات سے شہری پریشان ہو رہے ہیں، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی میں ٹریفک حادثات سے متعلق کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی کا سفر نہیں روک سکتے، ترقی کے لیے تمام اختلافات بھلا کر پوری قوم کو ایک ساتھ اٹھنا ہوگا، پاکستان کو ترقی دینا ہرکسی کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں اس شہر کی 80 فیصد نمائندگی رکھنے والی جماعت کا گورنر ہوں۔ کراچی میں ٹریفک حادثات سے متعلق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی آڑ میں کچھ لوگ بے امنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن یہ شہر لاوارث نہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں رات کو کچھ ٹرکوں کو جلایا گیا، آئے دن ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جس سے شہری پریشان ہو رہے ہیں، ٹریفک کے قواعد سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی اجلاس منعقد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی جس کام کی ٹھان لیں اسے کر کے رہتے ہیں، معدنی ترقی کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس سنگِ میل ثابت ہوگی، کچھ لوگ دہشتگردی کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے دہشتگردی کا جواب ملکی معیشت کو بہتر کرکے دینا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی کا سفر نہیں روک سکتے، ترقی کے لیے تمام اختلافات بھلا کر پوری قوم کو ایک ساتھ اٹھنا ہوگا، پاکستان کو ترقی دینا ہرکسی کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ شرح سود کم ہو رہی ہے، سرمایہ کاری سے ملک کو خوشخبریاں مل رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے کہا گورنر سندھ نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل(فائل فوٹو)۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔
عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہوچکے ہیں۔