وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جمہوریہ بیلاروس روانہ ہو گئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
—فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم سعودی عرب کے ساتھ تاریخی سیکیورٹی معاہدہ کر کے ریاض کے راستے نیویارک گئے اور اب وہ 2 ہفتے کے دورے کے بعد لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ غزہ امن معاہدے پر نیویارک میں اتفاق کیا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین اجاگر کیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ روز برطانیہ میں قیام بھی کیا اور اب وہ اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔