ملک بھرکیلئے بجلی فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری، کتنی ؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پیٹرولیم لیوی کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنےکی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی حکومتی درخواست منظور کرلی۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کے لیے ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سستی کرنےکی
پڑھیں:
معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے؛ عالمی بینک
ویب ڈیسک : عالمی بینک نے کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کئے گئے۔
عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی، جس میں کنٹری شراکت داری فریم ورک کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور افغانستان ریجن کے ساتھ شامل کرنا اچھا فیصلہ ہے، کنٹری شراکت داری فریم پر عمل درآمد کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا کنٹری آفس حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے معاشی اصلاحات میں عالمی بینک کا تعاون قابل تحسین ہے غیرمتزلزل سپورٹ پر عالمی بینک کی لیڈرشپ کے مشکور ہیں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سی پی ایف کو موثر طور پر ایمپلیمنٹ کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
عالمی بینک کے نائب صدرعثمان ڈیون نے اس موقع پر کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے، سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کیے گئے۔