2025-07-26@13:04:04 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«سستی کرنےکی»:

    حکومت نے ملک بھر میں مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے اور سستی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے 500,000 میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے منظوری ایک کمیٹی نے دی، جس کا اجلاس آج (منگل) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک میں چینی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور درآمدی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے قیمتوں میں استحکام اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیر خوراک ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری وزارت خوراک، وزارت صنعت و پیداوار کے سینئر حکام اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اشتہار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر میں اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کا تیسرا دور شروع ہوگیا ہے، جس میں فریقین معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مذاکرات بالواسطہ طور پر جاری ہیں اور دونوں جانب سے ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی دو ادوار میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی، تاہم مذاکراتی عمل میں شریک رہنماؤں کا اصرار ہے کہ معاہدہ اب بھی ممکن ہے اور کوششیں ترک نہیں کی گئیں۔ مذاکرات کے اس مرحلے کے کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ادھر امریکی صدر کے دفتر...
    کینسر دنیا بھر میں موت کی ایک بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے، اور پاکستان میں بھی یہ ایک تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے۔ اس مہلک بیماری کی شدت، شرح اموات، اور پیچیدہ علاج نے نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی ذہنی، جسمانی اور مالی بحرانوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں کینسر کی موجودہ صورت حال، اسباب، عوامی احتیاطی تدابیر، اور حکومتی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے۔ آغا خان یونیورسٹی کی مرتبہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ پچاسی ہزار (185,000) افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ نیشنل کینسر رجسٹری آف پاکستان کی حالیہ مرتبہ رپورٹ کے مطابق اندازاً سوا لاکھ (125,000) کے قریب...
    پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔ ???? The perfect start!#NOTvYOR https://t.co/bReiSrPNDj pic.twitter.com/n8jJSZRuao — Notts Outlaws (@TrentBridge) June 23, 2025 کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔ آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح...
    سینٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کی تین رکنی زیلی کمیٹی تشکیل ،کمیٹی سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔کمیٹی ممبران میں سینٹر سرمد علی، سینٹر فیصل سلیم رحمان ، سینٹر زیشان خانزادہ شامل تین رکنی کمیٹی میں سے دو ارکان کا تعلق سگریٹ انڈسٹری سے ہے۔ ملت ٹوبیکو، یونیورسل ٹوبیکو، مارخور ٹوبیکو، سلیم سگریٹ انڈسٹریز سینٹر فیصل سلیم کی فیملی ملکیت ہیں۔ ایف بی آر مزکورہ سگریٹ فیکٹریوں کے خلاف متعدد کاروائیاں کر چکا ہے۔کمیٹی ٹیکس چوری کی تحقیقات کرے گی یا سگریٹ انڈسٹری کے مفادات ک تحفظ؟کمیٹی کی شفافیت ہر سوالیہ نشان سگریٹ ٹیکس پالیسیوں کے حوالے سے ماضی میں بھی قومی اسمبلی اور سینٹ کی کمیٹیوں کی شفافیت پر سوال اٹھتے رہے ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں۔ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیارکرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں سول انفراسٹرکچر،گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں انسانی جانوں کوپہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق بھارتی حملوں سے نقصان کی...
    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، بھارتی حکمران خواب دیکھ رہے ہیں ان کےخواب، خواب ہی رہیں گے، ہم ہاتھ پر پاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضےکی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے، اس کے لیے ہم مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے مذاکرات میں ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہوسکتا ہے ان کا کوئی شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو۔ اس سوال پر کہ کیا پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ نظر آرہا ہے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ جیو پالیٹیکس اور جیو اکنامکس دونوں کو ہمیں دیکھنا ہوگا، امید تو یہی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیرف کے...
    چین میں تیز ہواؤں کے پیش نذر لاکھوں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی ہے جب کہ متنبہ کیا گیا ہے کہ ان ہواؤں میں 50 کلوگرام سے کم وزن والے لوگ باآسانی ہوا میں اڑا سکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ شمالی چین میں ہفتے اور اتوار کے روز ایسی شدید ہوائیں چل سکتی ہیں جو انسان تک کو اپنے ساتھ اڑا لے جا سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں حکام نے لاکھوں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے جبکہ کچھ سرکاری ذرائع ابلاغ نے متنبہ کیا ہے کہ ان ہواؤں میں 50 کلوگرام سے کم وزن والے لوگ باآسانی ’ہوا...
    پیٹرولیم لیوی کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی حکومتی درخواست منظور کرلی۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کے لیے ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت...
    راولپنڈی(  اے بی این نیوز      )بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کوحراست میں لیناغیرقانونی ہے۔ عدالتی حکم ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےفیملی کی ملاقات ہونی چاہیے۔ ہم نےدھرنےکی کوئی کال نہیں دی تھی۔ ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی حمایت میں یہاں آئے۔ جیل انتظامیہ کی شرائط پرملاقات کاکوئی آرڈرنہیں۔ ہماری جانب سےکوئی پتھراؤنہیں کیاگیا۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل کےباہرپی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کی گرفتاریاں۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کوحراست میں لےلیاگیا۔ پولیس نےعلیمہ خان،نورین خان اورعظمیٰ خان کووین میں بٹھادیا۔ پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ صاحبزادہ حامدرضا،حامدخان سمیت11کارکنوں کوحراست میں لےلیاگیا۔ پی ٹی آئی رہنمااورکارکنان اڈیالہ جیل کےباہراحتجاج کیلئےجمع ہوئےتھے۔ تحریک انصاف کی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی...
      اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شوگئی (یوسف)، عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کو شادی اور ملازمت کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ فلائٹ نمبر CZ6034 کے ذریعے چین جا رہے تھے۔ پی ٹی آئی پشاورکی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کیخلاف  چارج شیٹ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ...
    غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالےکر دیا ہے۔ رہا کیےگئے 3 اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالےکیےگئے، تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلاکر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی عومر شيم توف نے 2 حماس کے اہلکاروں کے ماتھوں پر بوسہ بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے یرغمال بنائےگئے ان تینوں افراد نے 505 دن غزہ میں گزارے اور اب وہ اسرائیل میں پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا...
    علی ساہی: پولیس میں بھرتیوں کے لئےدرخواستیں جمع کروانےکی تاریخ ختم، پنجاب پولیس میں 6ہزار بھرتیوں کے لئےفارم جمع کروانےکی آخری تاریخ25 جنوری مقررکی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق 25جنوری تک لاہورمیں12ہزار800امیدواروں نےبھرتی کے لئےدرخواستیں دیدیں، صوبہ بھرسے1لاکھ 10ہزارسےزائدامیدواروں نےدرخواستیں دیں۔سکروٹنی کےبعدمعیارپرپورااترنےوالوں کودوڑاورجسمانی پیمائش کے لئےبلایاجائیگا،آئی جی پنجاب کی جانب سےرواں ہفتےکمیٹیاں تشکیل دیکربھرتی کاباقاعدہ آغاز کیاجائے گا۔دوڑ جسمانی پیمائش اورتحریری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کوانٹرویو کے لئےبلایا جائےگا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
    فائل فوٹو کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔ شہریوں نے دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
۱