ہم نےدھرنےکی کوئی کال نہیں دی تھی نہ کو ئی پتھرائو کیا،عمران خان کی بہنوں کوحراست میں لیناغیرقانونی ہے،بیرسٹرگوہر
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راولپنڈی( اے بی این نیوز )بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کوحراست میں لیناغیرقانونی ہے۔ عدالتی حکم ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےفیملی کی ملاقات ہونی چاہیے۔ ہم نےدھرنےکی کوئی کال نہیں دی تھی۔ ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی حمایت میں یہاں آئے۔ جیل انتظامیہ کی شرائط پرملاقات کاکوئی آرڈرنہیں۔ ہماری جانب سےکوئی پتھراؤنہیں کیاگیا۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل کےباہرپی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کی گرفتاریاں۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کوحراست میں لےلیاگیا۔ پولیس نےعلیمہ خان،نورین خان اورعظمیٰ خان کووین میں بٹھادیا۔ پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ صاحبزادہ حامدرضا،حامدخان سمیت11کارکنوں کوحراست میں لےلیاگیا۔ پی ٹی آئی رہنمااورکارکنان اڈیالہ جیل کےباہراحتجاج کیلئےجمع ہوئےتھے۔
تحریک انصاف کی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کواڈیالہ جیل پہنچنےکی ہدایت۔ پولیس نےبانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کوگاڑی میں بٹھالیا۔ پولیس نےبانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کوحراست میں لےلیا۔ گرفتارہونیوالوں میں صاحبزادہ حامدرضا،نیازاللہ نیازی،حامدخان ،شفقت اعوان ،راجہ یاسرحسنین بھی شامل ہیں ۔ عالیہ حمزہ، شفقت اعوان کو اڈیالہ جیل کے باہر سےحراست میں لیاگیا گورکھپور ناکے کے قریب سے4 پی ٹی آئی کارکنا ن کو تحویل میں لیاگیا پی ٹی آئی رہنما، کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیلئے جمع ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بہنوں کوحراست میں پی ٹی ا ئی کی اڈیالہ جیل
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے تمام ضروری معلومات اکٹھی کی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے یہ معلوم ہو گیا تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر ِاطلاعات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا کہ "ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے، اس لیے سزا ہو گئی" ایک بے بنیاد دعویٰ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تعلق مذہب یا ریاست مدینہ سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک کرپشن کا کیس ہے جس میں شواہد کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا حق ہے کہ وہ مہم چلائیں، لیکن انہیں یہ قوم کو بتانا چاہیے کہ ان کے والد کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ وہ جہاں جا رہے ہیں، وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں سزا ہوئی ، وہ جس سے بھی ملیں تو یہ بتائیں کہ سیاسی نہیں بلکہ کرپشن کا کیس ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس ایک سیاسی کیس ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک کرپشن کیس ہے جس میں تمام شواہد موجود ہیں۔