پیپلز پارٹی بلوچستان کی اختر مینگل پر شدید تنقید، ایجنٹ بھی قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلوچستان اسمبلی کے وزرا نے بی این پی سربراہ اختر مینگل کو عالمی قوتوں ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختر مینگل دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر صوبے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے،بی این پی کے سربراہ اختر مینگل عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر صوبے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
پی پی رہنماؤں نے کہا کہ اختر مینگل اپنی زبان قابو میں رکھیں ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اختر مینگل دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں بلکہ ان کی سرپرستی بھی کررہے ہیں، اخترمینگل نے کبھی سیکیورٹی فورسز یا معصوم مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا
صوبائی وزرا نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور صوبے کو ترقی اور خوشحالی دینا چاہتی ہے، جو بھی شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا اور دہشتگردوں کی سرپرستی کرے گا آئین و قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پریس کانفرنس سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، علی مدد جتک، صادق عمرانی، فیصل جمالی، اسفند یار خان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اخترمینگل ایجنٹ بلوچستان پیپلز پارٹی دہشتگرد سامراجی قوتیں عالمی قوتیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اخترمینگل ایجنٹ بلوچستان پیپلز پارٹی دہشتگرد سامراجی قوتیں عالمی قوتیں پیپلز پارٹی اختر مینگل کررہے ہیں
پڑھیں:
پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔
لاہور میں شہری کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا
مزید :