Jang News:
2025-11-02@20:59:45 GMT
کراچی: لانڈھی ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے فیکٹری کی دیواروں کو توڑا جارہا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو1122 اور کے ایم سی کے 10 فائر ٹینڈر حصہ لے رہے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں آگ لگنے سے متعدد جھونپڑیاں لپیٹ میں آگئیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ 5 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں کے ٹکرانے پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔