ویب ڈیسک:  وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں  اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں  کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔

نیویارک: دریا میں ہیلی کاپٹر گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

 نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرازم ونگ  کی ٹیم نے گرفتار اہلکار کو تھانہ کاونٹر ٹیرازم اسلام آباد منتقل کردیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:گورنر بلوچستان کا صوبے کے حالات ٹھیک کرنے کے حوالے سے اہم اعلان
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نادرا اہلکار اہلکار کو

پڑھیں:

فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گردوں محمد اعظم عرف ججی،امجد علی اور منظور احمد کو سخت سیکورٹی کے حصار میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، گرفتار دہشت گردوں سے وابستہ ان کے مزیدساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نےگرفتار را کے ایجنٹس کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد عید پر لاہور، بہاول نگر، بہاول پور اور پاکپتن میں اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، دہشت گرد فتنہ الخوارج اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرتے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سری نگر اور راجستھان میں ’را‘ کے اہلکاروں سے متعدد بار ملاقات کر چکے ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اعظم کا تعلق منچن آباد, امجد کا پاکپتن اور منظور کا تعلق بہاولنگر سے ہے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے بھیجتے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان پاکستانی سفارتی وفد امریکا سے برطانیہ پہنچ گیا، امن کی اہمیت پر زور طاقتور شخصیات کی جنگ، ٹرمپ کی مسک کو ڈیموکریٹس کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکی کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب پاکستان اور بھارت جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے تھے، امریکی صدر چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
  • اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کو مل گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان
  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی
  • عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری
  • اسلام آباد میں پہلی بار ڈرون کیمروں، عرق گلاب اور فنائل سے صفائی آپریشن، 2500 سے زائد عملہ سرگرم
  • فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار
  • غیرقانونی غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری
  • عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟
  • کراچی، رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار