تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پر سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔