اپوزیشن اہم مواقع پر واک آئوٹ کر جاتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی کورم نشاندہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سوالات کی اکثریت حزب اختلاف کی جانب سے تھی، حزب اختلاف نے اہم موقع پر ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا، کینالز پر بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا، جے یو آئی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر تھیں ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے واک آئوٹ پر اپنے ریمارکس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو کینالز پر قرارداد جمع کرائی تھی،8 اپریل کو واضح کیا گیا تھا کہ اس پر بحث ہو چکی،اپوزیشن نے 10 اپریل کو قرارداد سپیکر آفس میں جمع کرائی،فلسطین و سرحدی معاملات اور کینالز پر احتجاج کرنے والے خود ایوان میں موجود نہیں ہوتے، افسوس کہ اپوزیشن خود ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی
پڑھیں:
سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر سے گفتگو میں کامرام ٹیسوری نے کہا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وفود کے تبادلے اور دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں انفرااسٹرکچر، ہائی ویز، پانی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر شوڑو کے میئر نے گورنر سندھ کی دعوت پر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔