Express News:
2025-07-26@01:40:04 GMT

امریکی حکومتی وفد روس پہنچ گیا، کریملن کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدارتی ایلچی اسٹیو وٹ کوف بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔

ماسکو میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیسکوف نے صدارتی ایلچی کی روسی آمد کی تصدیق کی تاہم اس بات کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی کہ آیا وِٹکوف روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے یا نہیں۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ اگر ایسی ملاقات ہوتی ہے تو عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ نے وِٹکوف کے روس کے دورے کے بارے میں اطلاع دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی اور پوٹن کی تیسری آمنے سامنے ملاقات طے ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ سروس FlightRadar24 نے صبح وٹکوف کے طیارے کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اترتے ہوئے دکھایا۔

سفیر کی روس آمد استنبول میں سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے روسی-امریکی مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کو قرار دیدیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کوقراردے دیا۔امریکی ایلچی سٹیووٹکوف کے مطابق لگتا ہیغزہ میں جنگ بندی حصول کی کوئی خواہش موجود نہیں، مشاورت کے لئیغزہ جنگ بندی مذاکرات سے اپنی ٹیم واپس بلالی، حماس کے تازہ ردعمل کے بعد مشاورت کے لئے اپنی ٹیم واپس بلائی۔

(جاری ہے)

امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ ہم اب یرغمالیوں کو گھرلانے کے لئے متبادل آپشنز پرغور کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کو قرار دیدیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے
  • اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے
  • اسحاق ڈار واشنگٹن میں امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
  • امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ نے اوباما کو ’غدار‘ قرار دے دیا