رائٹ سائزنگ پالیسی ،نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا ذیلی ادارہ این ایف ڈی سی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں ضم
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
رائٹ سائزنگ پالیسی ،نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا ذیلی ادارہ این ایف ڈی سی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں ضم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد ہونا شروع ہوگیا ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ذیلی ادارے نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اکنامک ونگ میں ضم کر دیا گیا۔این ایف ڈی سی حکومتی سطح پر کھاد کی صنعت سے متعلق اہم سفارشات فراہم کرتا ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے باظابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انضمام کا اطلاق 30 اپریل 2025 سے ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ پر قائم ذیلی کمیٹی مزید ٹائم مانگ لیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ،اس دوران منی لانڈرنگ معاملے پر قائم ذیلی کمیٹی نے مزید وقت مانگا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کو 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کمیٹی کو دوبارہ تشکیل دےکر ایک ماہ کا مزید وقت دے دیا جائے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے چیئرمین ایف بی آر کی بات کی تائید کی اور کہا کہ بہتر یہی ہے کہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے کر مزید وقت دے دیا جائے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ آپ کو دےدیتے ہیں اور آپ اس پر اپنی سفارشات دیں، کمیٹی آپ کی سفارشات کے بعد رپورٹ پر اپنا فیصلہ کرے گی۔