پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ چین، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف کی دورہ چین کے دوران چین کے وزیر قومی دفاع، پی ایل اے اور ایئرفورس کمانڈر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات میں فوجی تعاون بڑھانے کےلیے اعلیٰ سطح مذاکرات اور معاہدے شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین علاقائی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق ایئر چیف کو پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا، دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان موجودہ اشتراک بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون بہتر بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک الائنس بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں نے ایئرفورس سے ایئرفورس تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، جس کا مقصد مشترکہ مشقوں کے دوران مختلف شعبوں میں درپیش چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے ٹیکنالوجی منتقلی اور جدید فوجی ساز و سامان کی مشترکہ تیاری کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے چینی دفاعی صنعت کے صنعتی سربراہان سے بھی ملاقات کی اور چینی کمپنیوں کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک ٹیکس فری ماحول فراہم کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق ایئر چیف
پڑھیں:
دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
ایئر انڈیا کی ہانگ کانگ سے دہلی آنے والی پرواز دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایک حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم مسافروں کو بحفظات نکال لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم اس حادثے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا حادثے میں نیا موڑ: طیارے کے تباہی کی ایک اور وجہ سامنے آگئی
ایئر انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے بعد جب گیٹ پر کھڑا تھا، تو ’اے پی یو‘ میں آگ لگ گئی، تاہم یہ خودکار نظام کے تحت فوراً بند ہوگیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت مسافروں کے اترنے کا عمل جاری تھا، اور تمام افراد کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد اسے تحقیقات کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے ریگولیٹر کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
ایئر انڈیا ان دنوں مسلسل تکنیکی مسائل کی زد میں ہے۔ پیر کو بھی کمپنی کی 2 پروازیں حادثاتی خبروں میں رہیں۔ ایک کولکتہ جانے والی پرواز کو دہلی ایئرپورٹ پر ٹیک آف سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث روک دیا گیا، جبکہ دوسری پرواز کوچی سے ممبئی آتے ہوئے خراب موسم کے باعث رن وے سے پھسل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، پائلٹس کی آخری گفتگو منظر عام پر، فیول کٹ آف پر سوالات اٹھ گئے
ممبئی ایئرپورٹ پر اس واقعے کے بعد ایک رن وے پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آگ بھڑک اٹھی ایئر انڈیا دہلی ایئرپورٹ طیارہ مسافروں کو نکال لیا گیا وی نیوز