یوم یکجہتی فلسطین مذہبی جماعتوں کے ملک بھر میں مظاہرے، جماعت اسلامی کی لاہور میں غزہ ریلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور+ گوجرانوالہ + شیخوپورہ + حافظ آباد+ فیروزوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان) ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام جمعۃ المبارک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔ اسرائیل کیخلاف مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ جمعہ کے اجتماعات میں علماء اور خطباء نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل کی، نمازجمعہ میں قنوت نازلہ بھی پڑھی گئی۔ لاہور میں مال روڈ پر جماعت اسلامی کی طرف سے غزہ مارچ کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ نیتن یاہو سن لو ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے۔ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے، پاکستان کے حکمران، اپوزیشن والے امریکا کی مذمت کیوں نہیں کر رہے، سب لائن لگا کر کھڑے ہیں کہ ٹرمپ آشیرباد دے۔ حکمرانو اور نام نہاد لیڈرو! تم انجمن غلامان امریکہ بنے ہوئے ہو۔ حکمرانو ہوش کے ناخن لو، زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھو، اسرائیل کو واضح پیغام دو کہ "اینف از اینف"۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، ایک ہی ریاست فلسطین کی ریاست ہے، مسجد اقصیٰ ہمارا عقیدہ اور روح ہے۔ غزہ کے شہریوں کا پانی بند اور اوپر سے بمباری ہو رہی ہے، کہاں ہیں انسانی حقوق کے چیمپئن؟۔ انہوں نے کہا مصر، اردن، سعودی عرب سے کہنا چاہتا ہوں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، حماس کو تسلیم کیا جائے اور اس کا پاکستان میں دفتر کھولا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا غداروں پر بھی نظر رکھنا ہوگی، چچا، بھتیجی مل کر بھی اتنا بڑا جلسہ نہیں کرسکتے۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام غزہ لہو لہو، ہفتہ یکجہتی فلسطین مہم کے تحت احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے کہا غزہ میں ہرطرف قیامت ہے۔ اسرائیل کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جائے۔ نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا غزہ میں بچوں کا قتل عام ہو رہا، اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ پاکستان کے وزیراعظم غزہ کے مظلوموں کیلئے کھل کر اعلان کریں۔ نائب صدر حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمدیعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالدنیک ودیگر نے کہا غزہ کا بچہ بچہ اُمت کو پکار رہا ہے۔ لاہور دبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن میں مظاہرے کی قیادت جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان، پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیراحمد حرار، ترجمان حافظ غضنفر عزیز، مولانا محب النبی، حافظ اشرف گجر، پروفیسر حافظ ابوبکر چودھری، حافظ عبدالرحمن، قاری عبیدالرحمن چترالی ودیگر نے کی۔ مولانا محمد امجد نے کہا مسلم امہ کے حکمران او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عالمی حقوق کے چیمپئن گونگے بہرے بن گئے ہیں۔ تحریک لبیک سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی کی اپیل پر ’’یومِ صدائے غزہ‘‘ منایا گیا۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ’’صدائے غزہ مارچ‘‘ کیا گیا۔ اشرف آصف جلالی نے کہا مسلم حکومتوں پر اسرائیل کے خلاف جہاد فرض ہوچکا ہے۔ اسرائیل اور اسکے سہولت کاروں کی مصنوعات کا سختی سے بائیکاٹ کیا جائے۔ پاکستان سے امریکی سفیر کو نکالا جائے‘ جو عرب اور مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرچکے ہیں ان کے ساتھ اس وقت تک بائیکاٹ کیا جائے۔ صدائے غزہ مارچ میں علامہ محمداحمد رضا جلالی، علامہ عمران رضا جلالی، علامہ لطیف توگیروی، میاں محمدشفیع جلالی، علامہ محمدتعظیم نقشبندی، علامہ محمد سعید جلالی، علامہ محمدعمر جلالی، علامہ محمدارسلان جلالی، محمد عارف قادری، علامہ محمد عمران جلالی، علامہ محمد مظہر اقبال نورانی جلالی، محمد خالد اعوان، علامہ محمد مبشر رسول صدیقی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، علامہ محمد فاروق اعظم جلالی، علامہ محمد عادل عطاری جلالی، علامہ محمدانصر جلالی، علامہ محمد صفدر عباس جلالی، علامہ محمدوسیم عباسی، حکیم محمدعمر جلالی ودیگر نے شرکت کی۔ صدر سنی علماء کونسل لاہور اور صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد کی قیادت میں اسرائیل مردہ بار ریلی نکالی گئی۔ مولانا احمدسعید صدیقی، مولانا غلام مصطفی،مولانا امیر حمزہ، مولانا معین اجمل، مولانا صہیب نے بھی خطاب کیا۔ گوجرانوالہ میں بھی اسرائیل مردہ باد مارچ کیا گیا، احتجاجی مارچ میں صوبائی صدر سنی تحریک علامہ طاہر رضا قادری، صوبائی رہنما قاری محمدبوٹا جٹ، ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن رضوی، سٹی صدر پروفیسر عبدالرئوف قادری، صدر علماء بورڈ پیر عرفان شاہ مجددی، قاری فیصل سلطانی، قاری محمد سلیم زاہد، چوہدری محمدعدیل عارف، محمدنعمان صدیقی، قاری اسدمدنی، صاحبزادہ محمدغوث رضا رضوی سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام‘ شہریوں کی بڑی تعداد، اساتذہ، طلبہ،وکلا اور دیگر نے شرکت کی۔ سنی تحریک کے زیراہتمام ’’خون مسلم کی پکار سنو" مارچ کیا گیا۔ مارچ ایمن آبادی گیٹ جی ٹی روڈ سے پرانے ریلوے اسٹیشن گیا، صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی،ضلعی صدر سنی تحریک محمد جاوید اقبال بٹ سٹی صدر محمد آصف مغل کیلانی، انشا شاہدبٹ، علامہ حافظ محمد رفیق رضوی، رانا محمدسلیم قادری، چوہدری محمداقبال ہنجرا، چوہدری محمدشازب چٹھہ، چوہدری محمدعمر سلیم گجر، چوہدری عدیل عارف مہر، چوہدری محمد یعقوب رضوی، محمد سجادحیدر نقشبندی، قاری محمدعدیل رضوی، پیر غلام حسین حسانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ جماعت رضائے مصطفی اور جماعت اہل سنت اور سنی فورس کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی کے زیراہتمام تاریخی لبیک یاغزہ ریلی مکرم مسجد ماڈل ٹاون تا سیالکوٹی دروازہ تک نکالی گئی، قیادت سرپرست مرکزیہ شہر پروفیسر محمدسعید کلیروی اور قائد گوجرانوالہ مولانا مشتاق چیمہ ناظم سٹی نے کی۔ سینئر نائب امیر مولانا الطاف الرحمان سندھو، صدر گوجرانوالہ کلاتھ بورڈ الحاج شیخ محمدافضل جج، صدر بازار قصاباں طاھربھٹی نے اپنے وفود سمیت شرکت کی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی گوجرانوالہ کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام شیخوپورہ موڑ جی ٹی روڈ سے لیکر شیرانوالہ باغ تک اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، پیر فداحسین شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ محمدنعمان صدیقی، حافظ عدیل عارف، چوہدری عمرسلیم گجر، علامہ محمدعمر صدیقی، قاری رفیع الرحمان قادری، حافظ محمدرفیق قادری، حافظ محمد منشاء قادری، قاری عبدالغفار سیالوی، ڈاکٹر محمداحمد نورانی ودیگر نے خطاب کیا۔ جمعیت علماء اسلام شیخوپورہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قیادت ضلعی امیر مفتی محمد اسماعیل، جنرل سیکرٹری مولانا امتیاز کشمیری، پروفیسر حافظ مدثرسلیم گجر، ضلعی کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا زید معاویہ گجر، حافظ عبدالرئوف بٹ، مولانا ابوبکر حنفی، مولانا محمدعلی معاویہ ،حافظ خرم شہزاد، شیخ محمدریاض، میاں محمدراشد اور چوہدری محمدشفقت سندھو نے کی۔ حافظ آباد میں اسرائیل مردہ باد مارچ کیا گیا۔ قیادت سنی علماء کونسل کے صدر مولانا عادل شیر فاروقی نے کی۔ جمعیت علماء اسلام عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شعبان ختم نبوت مرکزی اشاعت التوحید وسنہ علماء کونسل‘ مرکزی مسلم لیگ سمیت تمام مسالک دیوبند بریلوی اہل حدیث کی قیادت نے شرکت کی۔ فیروزوالہ شاہدرہ میں تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام چیئرمین علامہ پیر نصیراحمد قادری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر مولانا محمدوارث، مولانا شیرازاحمد، علامہ سمیع اللہ قادری ودیگر ارکان نے بھی خطاب کیا۔ تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل کی اپیل پر اہل غزہ اور فلسطین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یوم دعامنایاگیا،فجراورجمعہ کی نمازوںمیں قنوت نازلہ کا اہتمام کیاگیا،جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع اوربعدازاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمدجمیل نے کہا غزہ قبرستان بن چکا ،دنیاکے منصفو! کب آنکھیں کھولوگے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسرائیل مردہ کے زیراہتمام مارچ کیا گیا مولانا محمد چوہدری محمد علامہ محمد اسرائیل کے نے کہا غزہ نکالی گئی خطاب کیا کی قیادت ودیگر نے شرکت کی حافظ ا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ پر حکمران ہے مگر آج بھی کراچی سمیت صوبے بھر کے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں۔ عوام سے وسائل چھین کر کرپشن اور نااہلی کے ذریعے شہر کو کھنڈر میں بدل دیا گیا ہے۔
گلبرگ ٹاؤن کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 18 ثمن آباد میں ہیلتھ کیئر یونٹ کے افتتاح اور عزیز آباد بلاک 8 میں شاہراہِ نعمت اللہ خان کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بااختیار شہری حکومت کا نظام چاہتی ہے، لاڑکانہ، شکارپور، حیدرآباد یا کراچی ہر شہر کے بلدیاتی اداروں کو وسائل اور اختیار ملنا چاہیے تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ ہوچکا ہے، 17 سال میں سندھ حکومت صرف 400 بسیں لاسکی، جن میں سے بیشتر غیر فعال ہیں جب کہ شہر کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں 200 روپے کا چالان کراچی میں 5 ہزار روپے کا کیا گیا ہے، اور سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے، ٹریفک پولیس میں کراچی کے شہری بمشکل 10 فیصد ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ای چالان کے مسئلے پر بات چیت سے حل نہ نکالا گیا تو جماعت اسلامی احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی، صحت اور تعلیم بنیادی ضرورتیں ہیں، گلبرگ ٹاؤن نے مثالی ہیلتھ کیئر یونٹ قائم کرکے عوامی خدمت کا نیا باب رقم کیا ہے، یہاں اب روزانہ سیکڑوں افراد مستفید ہوں گے، جب کہ بیرونی ڈاکٹروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو ملک کا 67 فیصد ریونیو اور 54 فیصد ایکسپورٹ فراہم کرتا ہے لیکن اسے اس کا حق نہیں دیا جاتا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم محض میڈیا پر نورا کشتی کرتی ہیں، حقیقت میں دونوں ایک ہی ہیں۔ ایم کیو ایم کو عوام نے مسترد کر دیا تھا مگر فارم 47 کے ذریعے دوبارہ مسلط کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہر میں 171 سے زائد پارکس بحال کرچکے ہیں، 43 اسکولوں کی ازسرِنو تعمیر کی گئی، ایک لاکھ سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگائی گئیں، اور ماڈل محلے تیار کیے گئے۔ جماعت اسلامی اختیارات کے حصول کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت جاری رکھے گی۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ شاہراہِ نعمت اللہ خان اس شخصیت کے نام سے منسوب ہے جنہوں نے دیانت، خدمت اور ترقی کی نئی مثالیں قائم کیں۔ جماعت اسلامی ان کے وژن کے مطابق کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی۔