پاکستانی شہری (کل )پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستانی شہری کل (اتوار) کو پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے،پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مکمل چاند اپنے عروج پر 12 اپریل کو امریکی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا تاہم پاکستان میں یہ چاند 13 اپریل کی رات کراچی میں تقریباً 9:08 بجے رات طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان پر جگمگاتا رہے گا۔
(جاری ہے)
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے، اس وقت چاند کچھ زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہیپاکستان میں ناظرین چاند کو مشرقی افق پر سورج غروب ہونے کے فوری بعد دیکھ سکتے ہیں، اور یہ مغرب میں طلوعِ آفتاب تک آسمان پر موجود رہے گا۔اگلا مکمل فلاور مون کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔ 2025 میں مجموعی طور پر 12 مکمل چاند ہوں گے جن میں 3 سپر مونز اور 2 مکمل چاند گرہن بھی شامل ہیں،ان میں سے ایک چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو کراچی میں بھی دیکھا جا سکے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
کراچی:ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
شہرِ قائد میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔
ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کے لیے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔
پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔
ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے رہائشی شہری شاہد پرویز کی موٹر سائیکل 20 اپریل کو چوری ہوئی تھی اور متاثرہ شہری نے اپنی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل تھانے کے باہر نجی فارم ہاؤس کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔
پولیس نے متاثرہ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 25/202 بجرم دفعہ 381 اے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔