لاہور:نجی کمپنیوں کے اکائونٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا جس کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے۔

پنجاب اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔

پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئر مین آغا علی حیدرنے کی، اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے افسران کے علاوہ محکمہ قانون اور خزانہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کے اجلاس میں دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 خوب غور و خوض کے بعد منظور کیا گیا،اب یہ بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ طورپر منظور کیا جائے گا۔

بل کے مطابق اس بل کا مقصد پرائیو یٹ کمپنیوں کے پیشہ ور ملازمین سے ٹیکس کا حصول یقینی بنانا ہے، نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

ٹیکس کی ناکامی کی صورت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا، ٹیکس کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کمپنیوں کے

پڑھیں:

پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 صوبائی اسمبلی سے منظور

لاہور:

پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا جس کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی۔

بل کے متن کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ اور وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے جبکہ سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس اور سیکریٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔

اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لیے پالیسی اور گائڈ لائنز طے کرے گی، اتھارتی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔ اتھارٹی ایکو سیاحت، اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی۔

اتھارٹی سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی جبکہ اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لیے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہوگا۔ اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی۔

بل کے متن کے مطابق اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی اور اتھارٹی کے پاس انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار بھی ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایکزیکٹیو افسر ہوگا۔ اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی، آڈیٹر جنرل اتھارٹی کا آڈٹ کریں گے۔

پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ پنجاب اسمبلی سے منظور
  • نادرا شناختی کارڈ میں اہم تبدیلی کےلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور
  • پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر بلڈگروپ درج کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حق میں پنجاب اسمبلی سے متفقہ قرار داد منظور
  • پنجاب اسمبلی: اسموگ اور موسمی بیماریوں کے تدارک سے متعلق قرارداد منظور
  • پنجاب میں منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت، ترمیمی بل اسمبلی سے منظور
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایف سی تنظیم نو بل کثرت رائے سے منظور کرلیا
  • پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 صوبائی اسمبلی سے منظور
  • پشاور، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیشل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں امن و استحکام کا جائزہ
  • پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی، ’چور چور‘ کے نعرے