کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4وکٹوں سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
کراچی(سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میںکراچی کنگز نے ملتان سلطانز کودلچسپ مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے شکست دیدی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقرر اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔
کپتان محمد رضوان105 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ مائیکل بریسویل 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کامران غلام 36، عثمان خان 19 اور شائی ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ ، حسن علی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسکواڈ:
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید
مزیدپڑھیں:اداکارہ عمارہ چوہدری بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز کراچی کنگز
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔