ن لیگ بلوچستان کے رہنماؤں کی اختر مینگل پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے بی این پی کے رہنما اختر مینگل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے جائز مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں۔
ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے جو عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اختر مینگل کے حالیہ بیانات احسان فراموشی کے برابر ہیں۔
ن لیگ بلوچستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی ضد کی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہورہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی کی ضد نہیں مانے گی، ضد پر مطالبات منظور نہیں ہوتے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اختر مینگل رہنماو ں
پڑھیں:
بلوچستان کے علاقے پسنی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق
---فائل فوٹوبلوچستان کے علاقے پسنی میں گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے طبی امدادی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب بولان کے علاقے ڈھاڈر میں ڈی ایس پی کے گھر پر ہیڈ گرینڈ سے حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔