اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس مقرر نہ ہوسکا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 2 دن پہلے درخواست دائر کی تھی، ڈائری نمبر بھی لگ چکا ہے، سماعت کا کوئی علم نہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس مقرر نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، جہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے درخواست دائر کی تھی، تاحال ہماری درخواست مقرر نہیں ہوئی، اس پر دائری نمبر لگ چکا ہے۔

میڈیا کے نمائندوں گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ 2 دن پہلے ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور قیادت موجود تھی، چیف جسٹس کے پاس پیش ہونا چاہا مگر وہ شاید جمعہ کی وجہ سے چلے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پٹیشن کو دائری نمبر لگا دیا گیا ہے مگر وہ ابھی تک فکس نہیں ہوئی، پہلے بھی ہمارے کیس یہاں پر لگتے رہے ہیں، اس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔ اُس وقت کوئی زمین آسمان اوپر نیچے نہیں ہوا۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پی ٹی آئی کی قیادت جو گرفتار ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں ۔ مجھ پر بسکٹ چوری تک کے کیس لگائے گئے ہیں۔ ہم لوگ یہاں آئے ہیں اور انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ ہی کھٹکھٹائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ریاست کا حصہ ہیں، ریاست کی جو تعریف یہ لوگ کرتے ہیں وہ یکسر مختلف ہے، عقل کے اندھوں سے کہتا ہوں کے آئین کا مطالعہ کر لیں تو سمجھ آئے گا کہ ریاست کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں کیوں کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہی نہیں،یہاں صرف جنگل کا قانون چل رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نہ ڈھیل مانتے ہیں نہ ہی ڈیل کو مانتے ہیں۔ بانی کی بہنوں کو سیاست میں لانا ناجائز ہے ، بہنیں بطور فیملی ممبر ملاقات کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید بھی کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیئے، پی ڈی ایم حکومت میں ہم نے دھاندلی کیسے کرلی؟ میرے خلاف امیدوار ہار مان چکے ہیں لیکن ریموٹ کنٹرول والوں کو چین نہیں آرہا۔
مزیدپڑھیں:باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی عمر ایوب انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

15 ہزار کے پاکستانی ڈرونز پر 15 لاکھ کے میزائل داغے گئے؟ کانگریس لیڈر نے مودی  سے وضاحت مانگ لی

15 ہزار کے پاکستانی ڈرونز پر 15 لاکھ کے میزائل داغے گئے؟ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے وضاحت مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما وجے واڈیٹیوار نے حکومت پر سوالات کی بھرمار کردی۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں ہونے والے نقصانات اور خرچ پر وضاحت دی جائے، پاکستان نے 15 ہزار روپے کے 5,000 چینی ساختہ ڈرونز بھیجے جنہیں مار گرانے کے لیے بھارت نے 15 لاکھ روپے کے میزائل استعمال کیے۔
بھارتی سیاستدان نے سوال اٹھایا کہ حکومت کو بتانا چاہیے آیا کوئی رافیل طیارہ گرایا گیا؟ کتنے فوجی زخمی یا مارے گئے؟ اور امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کیوں کی گئی؟ عوام اصل حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں ہونے والی نسل کشی اور ظلم اب بند ہوجانا چاہیئے، حاجی حنیف طیب
  • مذاکرات کرنے ہیں تو بانی تحریک انصاف تیار ہیں( علی امین گنڈاپور)
  • آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، پاکستان کو معاشی قوت، 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنانا ہے: اسحاق ڈار
  • 15 ہزار کے پاکستانی ڈرونز پر 15 لاکھ کے میزائل داغے گئے؟ کانگریس لیڈر نے مودی  سے وضاحت مانگ لی
  • پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، عمران خان
  • کئی مہینوں سے الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہوچکی لیکن ہٹایا نہیں جارہا، عمران خان
  • 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی “فیکٹری” میں تیار کی گئی
  • پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • قومی معیشت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے؛ ابراہیم مراد
  • عاصم منیرپاکستان کے دوسرے،جمہوری دور کے پہلے فیلڈمارشل، خود کو منوانے کے ماہر