رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان نے رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں 151,120 ہنرمند مزدوروں کو خلیجی ممالک بھیجا ہے، اور ان میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب گئی ہے۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے پیر کو ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 121,970 پاکستانی سعودی عرب گئے، جبکہ 6،891 افراد متحدہ عرب امارات، 8,331 عمان، 12,989 قطر اور 939 بحرین گئے۔
وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی سے منسلک محکمے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ، نے رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں تقریبا 172,144 پاکستانی کارکنوں کو مختلف ممالک میں بھیجا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ورکروں میں سے 38,274 ڈرائیور، 3,474 ٹیکنیشن، 2,130 الیکٹریشن، 1,859 راج مستری، 1,689 باورچی، 1,479 انجینیئرز، 1,058 ویلڈر، 849 ڈاکٹرز، 436 اساتذہ اور 390 نرسز شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ 1454 ورکرز برطانیہ، 870 ترکی، 815 یونان، 775 ملائیشیا، 592 چین، 350 آذربائیجان، 264 جرمنی، 257 امریکا، 109 اٹلی اور 108 جاپان گئے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستانیوں کی ایک قابل ذکر تعداد بہتر معیار زندگی کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع کی تلاش میں ہے کیونکہ ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر خلیجی ممالک پاکستان کے ہنرمند اور غیرہنر مند مزدوروں، جن کی ترسیلات زر اس ملک کے لیے بہت ضروری ہیں، کے لیے اہم مقامات ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے پہلے تین مہینوں میں خلیجی ممالک
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل