2025-09-18@08:59:26 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«کے پہلے تین مہینوں میں»:
پنجاب حکومت نے قدرتی آفات کے دوران متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لیے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اپنی طرز کی پاکستان کی پہلی ایمرجنسی ڈرون سروس ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لیے ہائیڈروسیڈنگ ٹیکنالوجی کا آغاز محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ ڈرون 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو ائیرلفٹ کرکے محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے اس ڈرون کو فوری طور پر سیلاب میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے ملتان بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے...
اسلام آباد/ واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھی لیکن اب آیا کریں گی۔ اپنے وی لاگ میں علی ڈار کے کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوبنےکی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یوں بتایا جا رہا ہے کہ یہ پیسے دو سے تین سال پہلے ڈوبے تھے اور ان کا کرپٹو کے موجودہ سیٹ اپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ بلال بن ثاقب تو بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال...
آسٹریلیا کی نئی منتخب پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی گرینز کی ڈپٹی لیڈر سینیٹر مہریں فاروقی نے اٹارنی جنرل سیم موسٹن کی تقریر کے دوران احتجاجاً پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔ جس پر لکھا تھا کہ’’غزہ بھوکا مر رہا ہے، الفاظ کافی نہیں، اسرائیل پر پابندی لگاؤ۔‘‘ متعدد ارکان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ہوم افیئرز کے وزیر ٹونی برک نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ناقابل دفاع ہے، یرغمالیوں کو اب بھی رہا کیا جانا چاہیے لیکن جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید...

بھارتی خفیہ ایجنسی کے ٹویٹر اکاونٹس نے لورالائی واقعہ سے قبل ہی دہشتگردی کی خبری دی تھی : وسیم عباسی کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی وسیم عباسی نے کہاہے کہ لورالائی میں بس سے پنجاب کے 9 شہریوں کو شہید کر دیا گیا ، یہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک کچھ ٹویٹر اکاونٹس دہشتگردی کے واقعات کی پہلے سے خبر دے دیتے ہیں اور پھر بعد میں واقعہ ہوتاہے ۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباسی نے کہا کہ لورالائی میں بہت ہی افسوسناک واقعہ ہوا، فتنتہ الہندوستا ن کے دہشتگرد وں کی طرف سے یہ واقعات آئے روز کا معمول بنتا جارہاہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی کارڈ چیک کر کے شہید کر دیا جاتاہے ، لورالائی کے علاقے میں ایک بس کوئٹہ سے لاہور...
جس دن وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں ’’باتصویر‘‘ کمی کا اعلان کیا اس سے اگلے دن ہم اخبارات کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے کہ ’’لازم وملزوم‘‘ اس پر کیا بیان آئے گا؟ ’’لازم وملزوم‘‘خیبر پختون خوا کے اخبارات کا وہ کام ہے جو معاون خصوصی برائے اطلاعات کو مستقل طورپر الاٹ کی جا چکی ہے یہ جگہ پہلے صفحے کے عین بیچوں بیچ دائیں طرف واقع ہے نہ ایک انچ ادھر نہ ایک انچ ادھر۔ سرکاری جگہ میں معاون خصوصی کے ’’عہدوں‘‘ ڈگریوں سے مزین گل افشانی ہوتی ہے ۔ عین ممکن ہے کہ وزیراعظم ، صدر ، گورنر ،وزیراعلیٰ کے بیانات میں ناغہ ہوجائے لیکن ڈگریوں، عہدوں اور تصویر سے مزین اس شاعری میں ناغہ نہیں...

" پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ مقابلے سے ہی بھاگ گئی، دوبارہ پاکستان کے بارڈر پر طیارے نہیں لائی" پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا انکشاف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ اپنے طیارے پاکستان کے بارڈر پر نہیں لائی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد ایئر چیف نے تین باتوں کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے حکم دیا تھا کہ ڈیٹرنس کو قائم کرنا ہے، اہم خطرات ختم کرنے ہیں اور فضا کا کنٹرول لینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی راؤنڈ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے اکثر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا...

جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ، 10 بھارتی فوجی گرفتار، درجنوں ہلاک، سینکٹروں پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، تفصیلات سب نیوز پر
جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ، 10 بھارتی فوجی گرفتار، درجنوں ہلاک، سینکٹروں پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) بھارت کی طرف سے جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھی موثر کارروائی کا آغاز کر دیا جس کے بعد پہلے دو گھنٹوں کی صورتحال سامنے آ گئی ہے۔ زرائع کے مطابق جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ کر دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سرینگر ائیر بیس بھی نکل تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارت کی...
بنکاک (سپورٹس ڈیسک)ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف ایسوارن ساھیتا دورتھی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ناک آؤٹ کیا۔ 25 سالہ پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر کے تابڑ توڑ مکوں کے باعث بھارتی باکسر پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر ہوگیا، پاکستانی باکسنگ چیمپئن نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ڈھیر کردیا۔ عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو ہراکر کیریئر میں 17ویں کامیابی حاصل کی اور وہ اب تک ناقابل شکست رہے ہیں۔ یاد رہے...
عالمی یوتھ چیمپئین پاکستان کے عثمان وزیر نے اپنی 16ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ڈھیر کردیا۔ عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔ 11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔ گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سیکنڈ میں ناک آوٹ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے...
رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان نے رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں 151,120 ہنرمند مزدوروں کو خلیجی ممالک بھیجا ہے، اور ان میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب گئی ہے۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے پیر کو ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 121,970 پاکستانی سعودی عرب گئے، جبکہ 6،891 افراد متحدہ عرب امارات، 8,331 عمان، 12,989 قطر اور 939 بحرین گئے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی سے منسلک محکمے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ،...
ہندوتوا کے غنڈوں کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم عبیر گلال میں وانی کپور کے ساتھ فلمایا گیا پہلا نغمہ ’خُدایا عشق‘ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔ فواد خان کی جس فلم کا ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے اس کا پہلا نغمہ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔ فلم عبیر گلال کے گانے ’’خُدایا عشق‘‘ کو ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے جب کہ اس کی مدھر موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی ہے۔ گانے کے دل کو چھولینے والے الفاظ معروف نغمہ نگار کمار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی عکس بندی برطانیہ میں ہوئی ہے۔ گانے میں فواد خان اور وانی کپور کے درمیان رومانوی کیمسٹری...
بانی پی ٹی آئی: عمران خان فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔ چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس کے ساتھ ہی ان کی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سے بھی ملاقات ہوئی۔عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، 3 رکنی پارلیمانی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے ملاقات کی اجازت دی جائے۔چیف وہپ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق اور وزراء نے...

دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف ساتھ بیٹھنے کے لیے پی ٹی آئی نے پخ لگا دی ہے کہ پہلے ہمارے بانی کو پیرول پر رہا کرو۔ حکومت کل جماعتی کانفرنس کے لیے ان کے پاس جانے کو تیار ہے، یہ قومی معاملہ ہے اس میں غیر مشروط شرکت ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کی تضحیک کرنا سب سے بڑا جرم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے لیے اچھے عمل میں شمولیت کے لیے شرط لگائی جائے یہ پی ٹی آئی کا یقین ہے۔ ہماری قیادت...
سائنسدانوں نے خلا میں ایسی کائناتی لہریں دریافت کی ہیں جو پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی آواز پیدا کرتی ہیں۔ ان لہروں کو ”کورس ویوز“ کہا جاتا ہے، جو پلازما کی لہریں ہیں اور انسانی سماعت سے مطابقت رکھنے والی فریکوئنسی پر پھیلتی ہیں۔ جب ان لہروں کو آڈیو سگنلز میں تبدیل کیا گیا تو ان کی آواز بلند پچ والے پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی معلوم ہوئی۔یہ لہریں زمین سے 62,000 میل (100,000 کلومیٹر) دور ایک ایسی جگہ سے دریافت کی گئیں جہاں پہلے کبھی ان کی موجودگی کا مشاہدہ نہیں ہوا تھا۔ یونیورسٹی آف آئیووا کی ماہر خلائی فزکس ایلیسن جینز کا کہنا ہے، ’یہ دریافت بہت سے نئے سوالات کو جنم دیتی ہے کہ اس علاقے میں کون سے...

پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں:فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کئے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں ،سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور چانسلر سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کمیٹی...
اسد قیصر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کو القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا پہلے سے معلوم ہے۔خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے، یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا کو القادر ٹرسٹ کیس کا پتہ ہے کہ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے، یہ ادارہ منافع بخش نہیں اور نہ اس سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ملا۔ کیس میں شفاف ٹرائل نہیں ہوا، نہ...